کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 232
پسی ہوئی پھٹکری ملائیں اور دن میں 2 باراورایک بار سوتے وقت ایڑیوں پر لگائیں۔ ٭ پسینہ کا زیادہ آنا :۔ بغل میں زیادہ پسینہ آرہا ہو تو ایک ٹی بیگ یا چائے کی پتی ایک چمچہ ایک پیالی کھولتے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے بعد چائے کا یہ پانی کسی نرم کپڑے سے یا پھر ٹی بیگ ہی بغل میں چند منٹ ملتے رہیے۔ اس عمل سے کھلے مسامات تنگ ہوجائیں گے اور پسینہ کی کثرت سے نجات مل جائے گی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ پیروں میں کثرت سے پسینہ آنے کی صورت میں نصف کلو کھولتے پانی میں 5 ٹی بیگس ڈالیئے اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اپنے پاؤں اس پانی میں 20 منٹ تک ڈبو کر رکھیئے۔ چائے کا یہ پانی 3 روز تک کام آ سکتا ہے۔ ٭ پھوڑے اور پھنسیوں کا علاج :۔ 1. السی بقدر ضرورت پانی میں پیس کر لیپ بنائیں اور پھوڑوں پر لگائیں۔ پھوڑا بغیر نشترلگائے پھٹ جائیگا۔2.پھوڑے پر کالا زیرہ پانی میں پیس کر لگانے سے اچھا ہوجاتا ہے۔ ٭ پیٹ کا بھا ر ی پن :۔ 1. کھانا کھانے کے بعد لیموں کے رس میں بھیگی ہوئی سونف 2 چمچے کھانے سے پیٹ کا بھاری پن دور ہوجاتا ہے اور بھوک خوب لگتی ہے اور قضائے حاجت بھی صاف آتی ہے۔ 2.ایک چمچہ سفید زیرہ بھون کر پیس لیں اس کو ایک چمچہ شہد میں ملاکر کھانا کھانے کے بعد چاٹیں کھٹی ڈکار میں مفید ہے ۔ ٭ تلّی کا بڑھ جانا :۔ 1. بقدر ضرورت کچا پپیتا کے چھوٹے ٹکڑے کرکے جامن کے سرکہ میں ڈال کر رکھیں 5گرام ٹکڑوں (سرکہ والے) پر نمک چھڑک کر صبح کے وقت کھا لیں یا کچا پپیتا کے ٹکڑوں پر نمک چھڑک کر کھائیں۔ تلّی کیلئے بہت فائدہ مندہے۔ 2.سبز کریلہ کوٹ کر اسکا رس نچوڑ لیں اور چائے کا ایک چمچہ دن میں3 مرتبہ4 قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ ملا کر پئیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ا فاقہ ہوگا۔ ٭ تھوک کا بار بار آنا :۔ جامن خوب کھائیں جامن کے پَتّوں کا جوشاندہ بنائیں اور اس نیم گرم جوشاندہ سے غرارہ کریں۔ ٭ جسم سے کانٹا نکالنا :۔ اگر جسم میں کانٹا چبھ جائے اور نہ نکلے، تو تھوڑی سی پھٹکری