کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 231
بہترین غذابھی ہے فرمان الٰہی ہے :۔ (ترجمہ)’’کھجور کے تنے کوپکڑکرہلاؤ۔ تجھ پر تازہ پکی کھجوریں گر پڑیں گی۔ ‘‘(مریم 19 : آیت 25)۔ اللہ تعالیٰ نے مریم علیہا السلام کو عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے وقت کھجوریں کھانے کا حکم دیا تھا جس سے پیدائش کا عمل آسان ہو گیاتھا اور اس عمل سے طاقت بھی آتی ہے۔ ٭ پیٹ کے کیڑو ں کیلئے :۔ اجوائن شہد میں ملا کر چاٹیں یا سفید زیرہ کا جوشاندہ پئیں۔ ٭ پھپھو ندی(خشکی) :۔ بیری کے پَتّے اور کلونجی کا لیپ بنا کر جہاں بالوں میں تکلیف ہو وہاں پر لگائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا۔ ٭ پیشاب کا رک جا نا:۔ پیشاب بہت کم مقدار میں جلن کے ساتھ آتا ہویاکبھی بند ہوجائے یا اٹک رہا ہو تو یہ علاج کریں۔ 1. گرم دودھ میں شہد اور خالص گھی ڈال کرپئیں2.تازہ لسی میں گڑ ملا کر پئیں۔ 3. رات کو 125 گرام گیہوں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں پیس کرشہد ملا کر کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔  125 ملی لیٹر دودھ میں ایک گرام میٹھا سوڈا ملا کر دن میں 2 بار پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور پیشاب کی جلن میں افاقہ ہوتا ہے۔ ٭ پیشاب میں جلن:۔ بھنڈی کھانے سے پیشاب کی جلن دور ہوتی ہے پیشاب کھل کر صاف آتا ہے کچّی بھنڈی کھانے سے یا سبزی بنا کر کھانے سے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ بھنڈی مردانہ طاقت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ ٭ پیشاب کا بار بار آنا :۔ کالے تِل، اجوائن اور گڑہم وزن لیکر معجون بنالیں سوتے وقت 6 گرام پانی کیساتھ کھالیں۔ ٭ پیٹ کی جلن :۔ کھجو ر7 عدد رات کو پانی میں بھگودیں صبح مسل کر شہد ملا کر روزانہ 7 دن تک پینے سے پیٹ کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ ٭ پھٹی ہوئی ایڑیوں کیلئے :۔ 4 چمچہ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس ، 2 چٹکی