کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 230
٭ بلغم اور کھانسی کا علاج :۔ مزاج بلغمی ہو یا بلغم کی و جہ سے تکلیف رہتی ہو تو روزانہ 11 دانہ منقیٰ کے بیج نکال کر 11 دانہ کالی مرچ کے ساتھ کھالیں چند دن میں بلغم ختم ہوجائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
٭ بچھو کا کاٹنا :۔ ہینگ ، لہسن اور گندھک ہم وزن لیکر پانی میں پیس کر لیپ بناکر بچھو کے کاٹنے کی جگہ پر اور اس کے چاروں طرف لگائیں۔
٭ برص ،جذام اور جلد کی تمام بیماریوں کیلئے :۔ سیاہ چھوٹی ہڑ پسی ہوئی ناشتہ کے بعد روزانہ 3گرام پانی کے ساتھ کھائیں ترش اور قابض چیزوں سے پرہیز کریں حاملہ عورتیں نہ کھائیں ۔
٭ برائے اولاد :۔ (اگر مرد کمزور ہو) روزانہ5بجے شام 7اچھی اور صاف کھجوریں اچھی طرح پانی سے دھوکر ڈیڑھ پاؤ دودھ میں بھگو دیں ۔ رات 10بجے خوب پکائیں پھر مزید ایک پاؤ دودھ ملاکر کھجوریں کھاکر دودھ پی لیں۔ بیوی کے ایام سے فراغت کے ایک ہفتہ بعد رات کے آخری حصہ میں بیوی سے 3 یوم ملیں باقی ایام نہ ملیں یعنی مہینہ میں صرف 3 دفعہ ملئے۔ 3 ماہ تک یہ عمل کیجئے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی امید بر آئیگی بشرطیکہ دونوں میاں بیوی پانچوں نمازیں وقت پر پڑھیں اور ہر نماز کے بعد اللہ کریم سے دعا بھی مانگتے رہیں۔انڈہ، مچھلی، گوشت کا اعتدال سے استعمال کیجئے اور کھٹی چیزوں کااستعمال نہیں کریں۔
٭ بے ہو شی:۔
1. پیاز کے 4 ٹکڑے کر کے بے ہوش شخص کو سنگھانے سے بے ہوشی دور ہو جاتی ہے۔ 2.پسی ہوئی کالی مرچ سنگھانے سے بے ہوش شخص کو متعدد بار چھینکیں آتی ہیں اور وہ ہوش میں آجاتا ہے۔
٭ بواسیر کے مسوّں پر:۔ پیپل اور نیم کے پتوں کا لیپ لگائیں۔
٭ بچہ کی پید ا ئش کے بعد:۔ روزانہ دن میں 7عدد کھجور کھانے سے نفاس کے خون کی تکالیف کم ہوجاتی ہیں ۔ کھجور رگوں کی کھچاوٹ اور درد کو رفع کرتی ہے ۔