کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 229
کوئی شفادینے والا نہیں ہے ‘‘(نسائی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’ جب کہیں آگ لگی دیکھو تو اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ، اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ کہنے سے آگ (جلد ہی)بجھ جاتی ہے۔ (طبرانی) ٭ آ گ سے جلنے ا و ر تیزاب سے جھلسنے والے داغ کیلئے :۔ 1. ایک پاؤ سرسوں کے تیل میں آدھا پاؤ گڑ ملاکر ہلکی آنچ پر پکائیں گڑ جل کر سیاہ کوئلہ بن جائے تو اتار لیں۔ گڑ نکال کر پھینک دیں تیل کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ رات کو سوتے وقت تیل داغ پر لگائیں۔ صبح دھولیں ایک ماہ کے استعمال کے بعد داغ ختم ہو جائینگے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 2.پھول کتھا (پان والوں سے ملتاہے) لگانے سے بھی داغ مٹ جاتے ہیں صبح و شام ایک ایک بار لگائیں۔ ٭ آنکھوں کا علاج :۔ چہرہ کے امراض میں پھولی اور تھکی آنکھیں، جھریاں، کیلیں، مہاسے، خشک اور چکنی جلد قابل ذکر ہیں۔ ان کیلئے کھیرا، لیموں، پپیتا، بادام اور گاجر مفید ہے مثلاً آنکھیں تھکی اور سوجی ہوئی ہوں تو اطمینان سے لیٹ کر کھیرے کے قتلے ان پرجمادیں یا پھر تازہ پپیتا کی قاشیں یا آلو کے ٹکڑے اس مقصد کے لئے استعمال کریں آدھا گھنٹہ بعد صاف ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھولیں۔ ٭ آنکھوں کی کھجلی کیلئے :۔ نیم گرم دودھ روئی کیساتھ لگائیں۔ ٭ آنکھ کے دکھنے کا علاج :۔ 2 گرام سہاگہ اور 4 گرام ثابت ہلدی کو 2کپ پانی میں ابالیں۔ چھان کر صاف کپڑے کو بھگو کر آنکھ کی سکائی کریں۔ ٭ آواز کے بیٹھ جانے کا علاج :۔ 12گرام جَو کو بھون لیں پھر اس بھنی ہوئی جَو کو دن میں 3 بار چبائیں اس سے آواز ٹھیک ہوجاتی ہے۔ بِاِ ذْ ِن اللّٰہِ تَعَالٰی ٭ بد ہضمی کا علاج :۔ حلق میں اچھی طرح انگلیاں ڈال کر قے کریں پھر ادرک کا رس آدھا چمچہ اور شہد ایک چمچہ کھائیں۔ ٭ بھوک کی کمی کا علاج :۔ کھانا اچھی طرح ہضم نہ ہوتا ہویا غذاکی نالی میں جلن اور گیس کی شکایت ہو تو صبح ناشتہ کرنے کے بجائے250گرام بیر یاسیب کھائیں۔ نظام ہضم کی تمام شکایات دور ہو جائیں گی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی