کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 228
جوشاندہ سے انگلیوں کو دھو لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہو گا۔
٭ ادرک سے پانی کی صفائی:۔ پانی کی صفائی کیلئے رات میں کسی برتن کوبھر کر تازہ ادرک کے لچھے ڈال دینے سے پانی صاف اور جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے۔
٭ الرجی سے نجات کا قدرتی طریقہ:۔
1. جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے کچی پیازاورکھٹے پھل مثلاً کینو، مالٹا، لیموں اور چکوترا کا باقاعدگی سے استعمال مفیدہے۔ ان کے استعمال سے ناک کی اندورنی جھلّی کے خلیات مستحکم ہو کر الرجی کے اسباب کنٹرول میں رکھتے ہیں۔2.ایک پیالی نیم گرم پانی میں چوتھائی چائے کا چمچہ سادہ نمک اور ایک چٹکی میٹھا سوڈا اچھی طرح گھول کر یہ پانی چلو میں لے کر انگلی سے ایک نتھنا بند کر کے دوسرے میں کھینچئے یہاں تک کہ وہ حلق میں پہنچ جائے، یہی عمل دوسرے نتھنے میں کریں۔ 3. نیم کے صاف پتو ں کے جو شاندہ میں نمک ملا کر نتھنے دھوئیں۔
٭ اگر کوئی مٹی کا تیل پی لے:۔
1. مٹی کا تیل زہر نہیں ہے۔ گھبرائیے نہیں، الٹی کرنے یا کرانے کی کوشش نہ کریں اس طرح کرنے سے تیل حلق میں آکر واپس پھیپھڑوں میں جا سکتا ہے جس سے نمونیہ ہو سکتا ہے۔ معدہ میں اگر تیل چلا جائے تو اتنا نقصان دہ نہیں جتنا پھیپڑوں میں جانے سے۔ 2.مریض کو سونے نہ دیں۔
3. پسلی اگر چلنے (حرکت کرنے لگے) تو نمونیہ کا خطرہ زیادہ ہے لہذا فوراً ہسپتال لے جائیں۔ پھیپھڑوں کے ایکسرے کرائیں۔ ڈبل روٹی یا روکھی روٹی کھلائیں تاکہ معدہ میں جا کر تیل کے ساتھ مل کر اثرات کم کر دے پانی یا شربت نہ دیں جب تک مریض خود نہ مانگے اور اگر دیں تو بہت ہی کم۔
٭ آگ یا کسی گرم چیز سے جلنے پر یہ دعا پڑھیں :۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی پر مندرجہ ذیل دعا پڑھ کر دم کیا تھا :
اَذْ ھِبِ الْبَاْسَ رَ بَّ النَّاسِ وَ ا شْفِ اَ نْتَ الشَّافی لَاشَافِیْ اِلَّآاَنْتَ
(ترجمہ)’’ سب لوگوں کے رب، آپ تکلیف کو دور کردیں آپ شفادیں آپ کے سوا