کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 227
تعالیٰ کا ذکر کرتے رہیں۔ مریض کیلئے بہترین ذکر لاَحَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّابِاللّٰہِ ہے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق یہ ذکر 99 بیماریوں کا علاج ہے جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔ (طبرانی) گوشت سے علاج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ 1. ’’ دنیا اور جنت کے رہنے والوں کے کھانوں کا سردار گوشت ہے۔‘‘ (ا بن ما جہ ) 2.’’سب سے اچھا گو شت (بکرے کی) پشت کا ہو تا ہے۔‘‘ (بخاری) 3. مرغی کا گوشت حافظہ کو بڑھاتا اور دماغ کو تیز کرتا ہے یہ پیٹ کے درد کیلئے بھی مفید ہے۔ گوشت کم سے کم مقدار میں استعمال کریں۔ مرغی کی کھال اتار کر گرم گرم گوشت سانپ کے کاٹنے کی جگہ پر رکھنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔ گوشت کا نعم البدل 1. سویابین کی پھلی، مچھلی، گوشت اور انڈہ کابہترین نعم البدل ہے۔ اسلئے سویابین کی پھلی زیادہ استعمال کریں۔2.انڈہ کی سفیدی بھی کافی حد تک گوشت کا نعم البدل ہے۔ 2. انڈوں کی صرف سفیدی روزانہ کھائیں۔ زردی نہ کھائیں۔ 3. مسور کی کالی دال (ملکہ مسور) گوشت کا بہترین نعم البدل ہے۔ گوشت اعتدال کے ساتھ اور دالیں اور سبزیاں زیادہ کھائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی صحت اچھی رہے گی۔ گھریلو علاج ٭ اُمّ العلاج :۔ 1. کھانا کم کھائیں، وزن اورکو لسٹرول مناسب رکھئیے۔ 2.روزانہ 10گلاس پانی پیجئے ترجیحاً ہر گھنٹہ بعد ایک گلاس۔3 صبح ایک گھنٹہ سیرکریں۔ ٭ انگلیوں کے پھولنے کا علاج:۔ سردیوں میں بعض آدمیوں کے ہاتھ کی انگلیاں ٹھنڈا پانی لگنے سے سوج جاتی ہیں اور ان میں کھجلی ہوتی ہے۔ یہ شکایت عورتوں کو زیادہ ہوتی ہے۔ اس شکایت کو دور کرنے کیلئے نمک اور گیہوں کی بھوسی یا شلجم یا چقندر کے