کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 226
از کم 10گلاس پانی پئیں جس میں 2گلاس صبح نہار منہ اور باقی دن بھر میں﴿چائے اور مشروبات اس کے علاوہ ہیں 6. کلونجی ،شہد ،خربوزہ اور کھیرا کا استعمال زیادہ کریں۔ گندم کی بھوسی (Wheat Fibre)سے علاج اسے پانی میں ابال کر چائے کی طرح پینے سے سینہ پر جما ہوا بلغم نکل جاتا ہے۔ یہ پرانی کھانسی میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کو آٹے میں شامل کرنے سے قبض دور ہوتا ہے۔ نزلہ زکام میں بھوسی کو جوش دے کر پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ نظام ہضم درست رہتا ہے۔ شوگر، بڑی آنت، السر، بلڈ پریشر، کینسر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ نقصان دہ کولسٹرول LDL کو کم کرتا ہے۔ ترکیب استعمال:۔ 3 چمچے پانی کے سا تھ صبح و شام لیں (اب یہ بازار میں ملتی ہے) یا آٹے میں ملا کر روٹی پکوائیں۔ گندے اور شیطانی خیالات کا آنا اس قسم کے خیالات شیطان دل میں ڈالتا ہے جس سے خطرناک نتائج مثلاً دنیا حاصل کرنے کی ہوس دوسروں کا حق مارنا ، خود کشی کا ارادہ کرنا وغیرہ دل میں آتے ہیں ۔ مریض یاکوئی اور ہر نمازکے بعدیہ دعا بار بار روزانہ پڑھے:۔ اَ عُوْ ذُ بِاللّٰہِ ِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم مِنْ ھَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ لَا حَوْ لَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ (ترجمہ)’’ میں شیطان مردود کے پاگل بنانے، تکبراور و سوسہ سے اللہ ربّ العزّت کی پناہ چاہتا ہوں۔گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ تعالیٰ ہی کی مدد سے ہے‘‘(مشکوٰ ۃ )۔ اﷲ سے خلوص دل سے دعائیں مانگیں کہ اس مرض سے نجات دے۔ دوسرے برے خیالات کے آنے(مثلاً کسی کو قتل کرنا، کسی کی عزت پر ہاتھ ڈالنا، چور یا ڈاکو بننا وغیرہ)کا بھی یہی علاج ہے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد فائدہ ہو گا۔ نماز پابندی کے ساتھ (وقت پر باجماعت) ضرور پڑھیں اور مسجد جاتے اور واپس آتے وقت بھی اﷲ