کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 225
گردہ کادرد۔ علامت اوراس کا علاج مریض اپنی کمر میں ریڑھ کی ہڈی کی طرف گردہ کے مقام پر درد محسوس کرتا ہے۔1. کالی مرچ 5 عدد کا سفوف بنا لیں اور اس کو ایک انڈہ کی زردی میں اچھی طرح ملالیں اورتھوڑی سی ہلدی بھی ملائیں۔ یہ لیپ کمر پر درد کی جگہ پر لگائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی درد میں افاقہ ہوگا۔2. 20گرام زیرہ سفید10گرام زیرہ سیاہ 5گرام کالا نمک ملا کر پیس کر اس میں تھوڑا سا شہد ملالیں۔ یہ معجون 3گرام ہرگھنٹہ بعد کھائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی کے درد سے جلد نجات مل جائے گی۔ 3. مولی اور اسکے پتے، کھیرا، ککڑی، خربوزہ، تربوز کثرت سے کھائیں۔ 4. انڈہ کی زردی کا لیپ درد گردہ کیلئے مفید ہے۔ ایک انڈہ کی زردی اور تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی ایک تانبے کی طشتری میں ڈال کر معمولی گرم کریں اور ایک کپڑے پر لگا کر گردہ کے مقام پر لگائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہو گا۔ 5. خربوزہ کے بیج ایک چٹکی روزانہ کھا کر پانی پی لیں۔ ٭ گردہ اور مثانہ کی پتھری :۔ 1. روزانہ دن میں ایک بارکھانے کے بعد 10قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچہ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر پی لیں۔2. گردہ میں پتھری کی شکایت میں تلسی کے پتّوں کا رس اور شہد6 ماہ تک روزانہ باقاعدگی سے پیا جائے تو پتھری ٹوٹ کر پیشاب کے ذریعہ خارج ہوجاتی ہے۔3. بعد نماز فجر، سونف اور ثابت دھنیا ہر ایک 25گرام ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ شام کو چھان کر اسی پانی میں ایک چمچہ شہد گھول کر پی لیں ۔ ایک بار میں نہ پیا جائے تو وقفہ وقفہ سے ایک ایک گلاس کر کے پئیں اسی طرح شام کو بھگو کر صبح تیار کر کے پئیں۔ اس سے پیشاب کھل کر آئیگا اور پتھری نکل جائیگی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ 4. نماز فجر سے پہلے آدھا چمچہ کلونجی اور 2 چمچہ شہد گرم پانی میں حل کرکے روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔5.روزانہ کم