کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 223
پراٹھا، تلی ہوئی چیزیں، زیادہ مٹھاس کے پھل مثلاً کھجور، آم، کیلا وغیرہ کم کھائیں۔ ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ 3 بار۔ رات کا کھانا جلد کھا لیں اور ہضم کر کے سوئیں کھانسی اور حلق کی بیماریوں کا علاج 1. خالص شہد کھانسی کا بہترین علاج،گلے کی خرابیوں کی دوا اور جراثیم کے خلاف جسم کو قوت مدافعت مہیا کرتا ہے۔2. کھانسی اور کالی کھانسی کے مریض دن میں کئی بار شہد چاٹیں۔3. شہد اور ادرک کالی کھانسی کا علاج ہیں۔ خشک ادرک(سونٹھ) پیس کر اسے شہد پر چھڑک کر اس مرکب کو روزانہ 7 دن تک صبح و شام چاٹیں۔ یہہر قسم کی کھانسی کے لئے مفید ہے۔4. میٹھے انار کا جوس نکال کر اسے پر پکائیں۔ جب وہ گاڑھا ہو جائے تو مریض کو بار بار چٹائیں۔ یونانی طب کا ایک مرکب’’جوارش انارین‘‘ کے نام سے ملتا ہے اس میں شہد ملا کر بار بار چٹانا بھی مفید ہے۔ 5. کیلے کے درخت کا پتا سکھا کر توے پر رکھ کر جلائیں پھر اس راکھ کو شہد میں ملا کر کھانسی کے مریض کو بار بار چٹائیں۔ کیا ہم حلال گوشت کھاتے ہیں ؟؟؟ آج کل مذبح خانوں میں ذبح کرنے کا طریقہ کچھ اس طر ح ہے :۔ 1. جانوروں کو قبلہ رخ نہیں لٹاتے بلکہ اکثر ا وقات بڑے جانور مثلاً گائے اور بھینس وغیرہ کو کھڑے کھڑے ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔جو جانور قابو میں نہیں آتا ہے اسے زخمی کر کے قتل کر دیا جاتا ہے۔2. چھری پھیرتے ہی گردن کو موڑ کر جانور کا منکا (گردن) توڑ دیتے ہیں اورپھر حرام مغز کو بھی فوراً ہی مکمل کاٹ دیتے ہیں جسکی وجہ سے کافی خون جسم کے اندر ہی رہ جاتا ہے۔ یہ تمام کام غیر اسلامی ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’چھریوں کو تیز کرو اور ذبیحہ کو آرام پہنچاؤ ،چھری پھیرنے میں جلدی کرو اور چھری کو جانور سے چھپاؤ ‘‘(احمد) کوشش کریں آپ چھری خود پھیریں