کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 222
3. پھٹکری پانی میں گھول کر اس سے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور تلووں کو دھوئیں
4. بینگن کا پانی نکال کر ہتھیلیوں اور تلووں پر لگانے سے بھی پسینہ نکلنا کم ہو جاتا ہے
کمرکا درد، عرق النسائ، بازؤں کی تکالیف کا علاج
1. ہر قسم کی تکلیف کیلئے درد کی جگہ پر دایاں ہاتھ رکھ کر پہلے 3 بار
بسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر 7 مرتبہ یہ دعا پڑھیں :
اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَ تِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِ رُ
(ترجمہ)’’میں اﷲ تعالیٰ اور اس کی قدرت کے ذریعہ موجودہ بیماری اور آئندہ کے اثرات کے شر سے پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (مسلم)
2. بار بار سورۂ فاتحہ بسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ پڑھ کر تکلیف کی جگہ پر دم کریں۔
کنپھیڑ(گلے کا درد اور ورم)کا علاج
1. اس مرض میں کان اور حلق کے درمیان درد کے ساتھ سوجن ہو جاتی ہے اور بخار بھی، کھانا نگلنے میں دشواری ہوتی ہے اس کا علاج یہ ہے کہ2بڑے چمچے ا سپغول کی بھوسی پانی میں 15 منٹ بھگو کر سوجن کی جگہ صبح و شام لیپ کریں 2. سورۂ فاتحہ مع بسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 7 بار پڑھکر ہر نماز کے بعد دم کریں۔ ’’یہ سورۂ شفا بھی ہے۔‘‘(دارمی)
3. 5گرام املتاس کی پھلی کا گودا ، آدھا لیٹر پانی میں جوش دے کر غرارہ کریں۔4. ارہر کی پتیاں یا ارہر کی دال پانی میں جوش دے کر اس پانی سے غرارہ کریں۔
5. تِلوں کاتیل ہلکا گرم کر کے کان میں ٹپکانا بھی اس بیماری کے ورم میں مفید ہے
کھانا اعتدال سے کھائیں
تھوڑی بھوک باقی ہو تو کھانا چھوڑ دیں اوراَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ کر اٹھ جائیں کھانا شروع کرنے سے پہلے بِسْم اللّٰہِ ضرور پڑھیں۔یہ چیزیں بہت کم کھائیں (ہفتہ میں 4 بار)بکرے کا گوشت، پورا انڈہ (ہفتہ میں صرف2 عدد)، چینی سے بنی ہوئی چیزیں ٹافیاں، مٹھائی