کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 221
لگائیں 3.انڈوں کا تیل 2 بڑے چمچہ، کلونجیباریک پسی ہوئی آدھا چمچہ ، دونوں کوملا کر سر پر اچھی طرح رگڑیں اور مالش کریں اس طرح مستقل کرنے سے گنج دور ہوجاتا ہے۔ یہ نسخہ اگر بال خورہ کیلئے بھی استعمال کیا جائے تو بہترین ہے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ٭ کلونجی کا سفوف :۔ کلونجی کو بالکل باریک پیس کر رکھ لیں مرگی کے دورہ کے دوران اگر اس سفوف کو سُونگھائیں تو مریض بہت جلد ہوش میں آجاتاہے۔ دائمی نزلہ ، زکام ، ناک کا مستقل بند رہنا ،آدھے سر کا درد، ناک کا گوشت بڑھنا، ناک کے اندرونی زخم اور ناک سے بدبو آنا جیسے تمام امراض کیلئے کلونجی کا سفوف آدھا چائے کے چمچہ کو تازہ پانی کے ساتھ دن میں 2 بار کھائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی افاقہ ہوگا۔ ٭ کلونجی کی چائے :۔ کلونجی ایک چائے کا چمچہ ایک کپ پانی میں ابال کر اور چائے کی طرح دن میں 2 بارپئیں۔ یہ کلونجی کی چائے تمام امرا ض کے لئے مفید ہے مثلاً :۔ 1. سخت سے سخت الرجی (یعنی ہلکی سی دھول مٹی ، جگہ کی تبدیلی، خوشبو ، رنگوں اور کھانے پینے کے اثرات سے ہونے والی الرجی)۔ 2. دماغ کی کمزوری اور بھول کی بیماری۔3. اعصابی کمزوری اور پٹھوں کے کھچاؤ۔4. دائمی نزلہ اور ناک سے پانی بہنا۔ ٭ نمونیہ کا علاج :۔ سیاہ مرچ 21 عدد گندم کے آٹے کی بھوسی، میتھی دانہ اور ملہٹھی ایک ایک بڑا چمچہ سب کو 2 گلاس پانی میں جوش دیں جب آدھا رہ جائے تو چھان کر ایک چمچہ شہد ملا کر دن میں 2 بار 7 دن تک لگا تار پلائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بہت جلد نمونیہ سے نجات مل جائے گی۔ ٭ ذیابیطس کیلئے :۔ کلونجی کے11 عدد دانے روزانہ صبح کے وقت نگل لیا کریں۔ شوگر اور تمام بیماریوں میں فائدہ مند ہے۔ ٭ گردن توڑ بخار :۔ کلونجی کے تیل کی بھاپ لیں اور ایک چٹکی کلونجی صبح اور ایک چٹکی شام پانی کے ساتھ لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد فائدہ ہو گا۔ ٭ ہاتھ پاؤں سے زیادہ پسینہ آنے کا علاج :۔ 1. بیری کے پتّے پیس کر پاؤں پر لگائیں۔2. کیکر کی پتیاں خشک باریک پیس کر ہتھیلی اور تلووں پر ملیں