کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 219
کان کا بہنا
٭ کان کا بہنا :۔
1. پھٹکری 20گرام ، ہلدی ایک گرام دونوں کو باریک پیس کر بوتل میں رکھیں ۔جب ضرورت ہو پہلے کان کوپانی سے دھوئیں یا روئی سے صاف کریں اس کے بعد یہ سفوف معمولی سا کان میں ڈالیں ۔چند روز کے استعمال سے کان کا بہنا بند ہوجائیگا اور زخم اچھا ہو جائے گا۔ بِاِ ذْ نِ اللّٰہِ تَعَا لٰی
2. سرسوں کا تیل 10گرام میں رتن جوت (پنساری سے ملتی ہے) ایک گرام ڈال کر پکائیں،جب جلنے کے قریب ہو تو ٹھنڈا اور صاف کرکے بو تل میں ر کھیں۔ کان کا بہنا ، کان میں درد، اونچاسنائی دینا ان سب حالتوں میں ایک قطرہ ڈالئے ۔
٭ کان کے درد کا علاج :۔
1. ادرک کا رس یا شہد کان میں ایک قطرہ ٹپکانے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے اور کسک بھی ختم ہو جاتی ہے بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعَا لٰی
2. تلسی کے تیل کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے، بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعالیٰ
3. پیاز کا رس اور شہد ملا کر اس کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعَا لٰی
٭ کان میں اگر کوئی کیڑا چلا جائے :۔ نیم گرم سرسوں کے تیل کے چند قطرے ڈالنے سے وہ مر جاتا ہے۔ بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعَا لٰی
کلونجی ہر بیماری کا علاج
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے سوائے موت کے۔ ‘‘ (بخاری)
کلونجی جسم کے کسی بھی حصہ میں واقع رکاوٹ (سدّے) کو دور کرتی ہے۔ تبخیری مادہ کو خارج کرتی، معدہ کو مضبوط کرتی ، حیض، دودھ اور پیشاب لاتی ہے اگر اسے پیس کر خالص سرکہ میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں اور پرانے زکام میں مفید ہے۔ اس کو گرم کر کے سونگھنا بھی زکام میں مفید ہے۔ اس کا تیل گنج پر لگایا جائے