کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 215
کمزور یاد داشت کیلئے مفید ہے۔ کالی مرچ 7 دانے اور 7 بادام روزانہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ لینا زبردست اعصابی ٹانک ہے۔ جنسی کمزوری والے مَردوں کیلئے محرک باہ ہے۔ جوڑوں اور اعصابی درد سے نجات کیلئے بیرونی سطح پرکالی مرچ کے سفوف اور تل کے تیل کی مالش مفید ہے۔ روزانہ کالی مرچ کا سفوف نمک ملا کر منجن کے طور پر استعمال کرنا دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض مثلاً سوجن،پیپ پڑ جانا، درد، حساس پن سے محفوظ رکھتا ہے۔ چٹکی بھر کالی مرچ کا سفوف لونگ کے تیل کے ساتھ دانت کے خلا میں رکھنا دانت کے درد سے نجات دیتا ہے۔ دانتوں کے درد میں اس کا جوشاندہ بنا کر غرارہ کرنا مفید ہے۔ اس کا سفوف ایک چٹکی پانی کے ساتھ کھلانے سے بخار اتر جاتا ہے۔ پرانی پیچش میں اس کو دہی کے ساتھ کھانا مفید ہے۔
٭ ہر قسم کی کھانسی : 7دانے کالی مرچ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔
اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ 4دن میں ہر قسم کی کھانسی سے نجات مل جائیگی۔یہ نسخہ 7دن سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
٭ زکام : 6 دانے کالی مرچ اچھی طرح پیس کر ایک گلاس گرم پانی میں شہد ملا کر پئیں شدید زکام اور ناک سے پانی بہنے کی صورت میں 5گرام کالی مرچ کا سفوف پاؤ لیٹر دودھ میں ابال کر چٹکی بھر سفوف ہلدی ڈال کرروزانہ ایک بار 3 دن تک سونے سے پہلے پئیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ افاقہ ہوگا۔
٭ ہونٹوں کا سفید ہوجانا:۔ پسی ہوئی کالی مرچ چنبیلی کے تیل میں حل کر کے لگائیں۔
کامیاب زندگی کے لئے اسلامی اصو ل
فرمان الٰہی ہے :۔ (ترجمہ) ’’اور اپنی آواز میں نرمی پیدا کرو بلاشبہ سب آوازوں سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔ ‘‘ (لقمان 31 : آیت 19) گفتگو کرتے ہوئے مخاطب کی عزّت کا خیال رکھیں۔ اچھے طریقہ سے گفتگو کریں۔ مخلصانہ لہجہ اختیار کریں۔ اسے