کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 214
قبض کا علاج و احتیاط
1. انجیر ایک عدد، کشمش 11 عدد صبح و شام روزانہ کھائیں اسکے علاوہ کھانے میں زیادہ تر سبزیاں استعمال کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ دائمی قبض سے نجات حاصل ہو گی
2. روزانہ صبح 2گلاس پانی نماز فجرکے فوراً بعدپئیں اور 2گلاس پانی شام 5 بجے پئیں (جب تک قبض باقی رہے) باقی 6 گلاس دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔ کل 10گلاس ﴿نوٹ:۔ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد باقاعدگی سے پانی پیجئے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے ۔ پانی کی و جہ سے غذائی اجزا مثلاً حیاتیں، معدنی نمک وغیرہ اچھی طرح گھل کر جسم میں جذب ہوتے ہیں ۔ جو لوگ کھانے کے ساتھ پانی پیتے ہیں ان کے ہاضمہ کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے کیونکہ فوراً پانی پینے سے معدہ کی ہاضم رطوبات پتلی ہو جاتی ہیں﴾
3. رات کے کھانے کے بعد ایک پلیٹ پپیتا کھائیں۔
4. قبض کیلئے کیلے کے سوا تمام پھل مفیدہیں خاص طور پر امرود ، بہی اور پپیتا۔ روزانہ 250گرام انگور کھائیں 4 سے 5 رو ز تک عام غذا بند کر کے صرف پھلوں پر گزارہ کریں، اس سے آنتوں کا فعل تیز ہو جاتا ہے ۔
5. سخت تکلیف کی صورت میں 4 سے 5 دن تک فاقہ کریں اور اس دوران صرف لیموں اور شہد ملاہوا پانی پئیں۔ پانی اور پھلوں کے رس ہی پیتے رہیں۔خشک آلو بخارہ رات بھر پانی میں بھگو کر اس کا شربت صبح پیتے رہنے سے بھی آنتیں صاف ہو جاتی ہیں۔ فاقہ کے بعد تھوڑی مقدار میں کچی سبزیاں، تازہ پکے پھل، د لیہ وغیرہ خوب چبا کر کھا ئیں۔
کالی مرچ سے علاج
کالی مرچ ہاضم اور اعصابی ٹانک ہے۔ بلغم خارج کرتی، امراض جلد میں مفید، بھوک بڑھاتی بدہضمی دور کرتی ، کھانسی، زکام اور بخار کے علاج میں بہت نافع ہے۔ کالی مرچ کے6 دانے اچھی طرح پیس کر ایک گلاس گرم پانی یا دودھ سے رات کو پینا مفید ہے۔ شدید زکام یا کھانسی میں کالی مرچ کا سفوف دودھ میں ا بال کر چٹکی بھر سفوف ہلدی ڈال کر 3 دن تک روزانہ پئیں۔ چٹکی بھر کالی مرچ کا سفوف شہد کے ساتھ روزانہ 2بار چاٹنا