کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 213
وَ تَمْنَعُ مَـنْ تَشَا ئُ اِرْحَمْنِیْ رَحْمَۃً تُغْنِنِی بِھَا عَنْ رَّحْمَۃ مِّنْ سِوَاکَ اَ للّٰھُمَّ اَغْنِنِیْ مِـنَ الْفَقْرِ وَ اقْضِ عَنِّی الدَّچ
(ترجمہ)’’اے دنیا اور آخرت کے رحمن اور رحیم، آپ جس کو چاہیں عطا کریں اور جس کو چاہیں منع کر دیں۔ آپ میرے اوپر ایسی رحمت نازل فرمائیں جو بے پرواہ کر دے مجھے آپ کے علاوہ کسی (بھی) دوسرے کی مہربانی سے۔ اے اﷲ، مجھے غربت سے نجات دیں اور میرا قرض اتار دیں۔‘‘(مواہب)
2. یہ دعا ہر نماز کے بعد اور صبح و شام کثرت سے پڑھیں:۔
اَ للّٰھُمَّ اِنّـیْٓ اَعُوْ ذُبِکَ مِـنَ الْبُخْلِ وَ الْجُبْنِ وَ اَعُوْ ذُ بِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّ … وَقَھْرِ الرِّ جَالِ
(ترجمہ)’’اے اﷲ کریم ، میں آپکی پناہ چاہتا ہوں کنجوسی اور بزدلی سے اور قرضہ کے غلبہ اور لوگوں کی زبردستی سے‘‘ (ابوداؤد)
3.رو زانہ سورۂ واقعہ بھی پڑھیں۔4. یہ دعا ہر نماز کے بعدمانگئے :۔
اَ للّٰھُمَّ ا کْفِنِیْ بِحَلَا لِکَ عَـنْ حَـرَامِـکَ وَ اَ غْنِنِـیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
(ترجمہ) ’’اے اﷲ، حرام سے بچاتے ہوئے اپنے حلال رزق کے ذریعہ آپ میری کفائیت فرمائیے اور اپنے فضل سے آپ مجھے اپنے علاوہ، دوسرے سے بے نیاز فرما دیجئے۔ ‘‘ (ترمذی)
قے کا علاج
1. آدھے کپ پانی میں ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک شامل کر کے پئیں
اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ جلد افاقہ ہو گا۔2. سبز دھنیا کا عرق ایک چمچہ دن میں 4 بار پئیں۔3. ایک چھوٹی الائچی اور ایک انجیر چبا کر کھائیں۔4. لیموں کاٹ کر اس پر نمک، سیاہ مرچ چھڑک کر چوسیں5.برف چوسیں6. پیپر منٹ(پودینہ کا ست) چاٹیں۔