کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 212
3. گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھیں: بِسْم اللّٰہِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْ لَ وَ لَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ (ترجمہ) ’’اللہ تعالیٰ کا نام لے کر(نکلتا ہوں) اور اللہ ہی کی ذات پر اعتماد کرتا ہوں گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ ‘‘ (ترمذی) 4. ہر فرض نماز کے بعد، سوتے وقت، بازار اور کاروباری جگہ پر کثرت سے آیۃ ا لکرسی (بقرہ 2 : آیت 255) پڑھتے رہیں۔5. روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ کریں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’صدقہ بری موت اوربلاؤں سے بچاتا ہے۔‘‘(مشکوٰۃ) مسلمان بھائی کو مسکرا کر دیکھنا، علم کو پھیلانا، بیوی بچوں پر خرچ کرنا ا ور اچھی بات کہنا بھی صدقہ ہے ۔ (بخاری ) قدرتی ٹانک بھنے ہوئے چنے بہترین ٹانک کے ساتھ ساتھ جسم کی چربی اور زہریلے مادہ کو بھی جذب کرتے ہیں۔ نقصان دہ کولسٹرول(LDL) کم کرتے ہیں اور یہ بہترین کھانا بھی ہے۔ ٭ طریقہ:۔ رات کا کھانا آدھا کھائیں سوتے وقت 2 مٹھی چنے چھلکے کے ساتھ کھا کر پانی نہ پئیں اور رات کی دعائیں پڑھ کر سو جائیں۔ کم از کم 4 ماہ تک لگاتار کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ آپ کا وزن بھی کم ہو گا اور بیماریاں آپ سے دور بھاگیں گی ۔ قرض کی ادائیگی کے لئے 1. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’میں تم کو ایسی دعا بتادیتا ہوں کہ اگر تم پراحدپہاڑ کے برابر بھی قرض ہو گا تو اﷲ تعالیٰ اس دعا کی برکت سے قرض دور فرما دینگے ‘‘: قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ سے لیکربِغَیْرِحِسَابٍ تک پڑھئیے( اٰل عمران 3: آیات 26تا27) اس کے بعد یہ دعا مانگیں : یَا رَ حْمٰنَ ا لدُّ نْیَا وَ الْاٰخِرَ ۃِ وَ رَ حِیْـمَـھُمَا تُـعْطِیْ مَـنْ تَشَا ئُ مِـنْـھُمَا