کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 211
اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ (ترجمہ)’’میں اس اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگتا ہوں جسکے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والا ہے اور اسی سے معافی مانگتا ہوں ۔‘‘ ( ترمذی، ابو داؤد) ﴿ توبہ کرتے وقت اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے گناہو ں کا دل میں ا عتراف کیجئے 2. جو فجر کی نماز (باجماعت) پڑھے گا وہ پورا دن اﷲ کریم کی حفاظت میں رہے گا (مسلم) اسی طرح عشاء کی نماز بھی باجماعت ہی پڑھیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ پوری رات اﷲتعالیٰ کی حفاظت میں رہیں گے۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ٭ ’’جو شخص مندرجہ ذیل عمل کریگا اُس کے نامہ ا عما ل میں 10 نیکیاں لکھی جاتی ہیں،10گناہ معاف کئے جاتے ہیں ا س کے10 درجے بلند کئے جاتے ہیں اور یہ کلمات اس کیلئے ہر ناگو ار چیز کے لئے ڈھال بن جاتے ہیں اور شرک کے سوا ا س کی کسی گناہ پرموت نہیں آئیگی‘‘ (ترمذی) 1. ہر فجر اور مغرب کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد بیٹھے بیٹھے 10 مرتبہ پڑھئے:۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَ ہ‘ لَا شَرِ یْکَ لَہ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْٹٍٔ قَدِیْرٌ (ترجمہ)’’اللہ اکیلے کے سوا کوئی معبود نہیں، اسکا کوئی شریک بھی نہیں ہے، بادشاہت اُسی کی ہے اور تمام تعریفات اسی کے لئے ہی ہیں۔ تمام بھلائیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں جو زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ (ا حمد) 2. شرک وہ واحد گناہ ہے جو کسی بھی صورت میں معاف نہیں ہوگا اس لئے انتہائی احتیاط کیجئے بعض گناہ اللہ کریم اپنی رحمت سے معاف فرما دینگے اور بعض سزا کے بعد ختم ہو جائینگے اگر زندگی میں شرک معاف نہ کرایا ہو گا تو شرک کسی بھی حالت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ ہر نماز کے بعد شرک سے پناہ مانگیئے:۔ ﴿ (اے اللہ، شرک سے میری حفاظت فرمائیے (آمین )