کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 21
5۔لَّقَدْ رَضِيَ اللَّـهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا ﴿١٨﴾
(ترجمہ)’’یقیناً اللہ اُن مومنوں سے راضی ہوگیا ہے جب وہ درخت کے نیچے (صلح حدیبیہ کے موقع پر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر رہے تھے۔ جو ( خلوص ) اُنکے دلوں میں تھا وہ اللہ نے معلوم کر لیا،پھر اُن پر سکون نازل فرمایا اور انہیں جلدہی فتح دی۔‘‘ (الفتح 48 : آیت 18)
6۔إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنزَلَ اللَّـهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوَىٰ وَكَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا ۚ وَكَانَ اللَّـهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا ﴿٢٦﴾
(ترجمہ)’’جب کفارنے اپنے د لوں میں جا ہلیت کے تعصّب کو جگہ دی تو اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اورمومنین پر اپنی طرف سے سکون نازل فرمایا اور مسلمانوں کو پر ہیز گاری کی بات پر قائم رکھا (کیونکہ) وہ اسکے زیاد ہ ا ہل اور مستحق تھے ا و ر ا للہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔‘‘
(الفتح 48:آیت26)
اپنی اولاد کی اصلاح کیجئے
1. بلوغت سے پہلے اپنی اولاد سے ماں باپ دونوں دوستانہ رویہ اختیار کریں تاکہ وہ آپکو اپنا دوست سمجھیں خاص طورپر باپ بیٹے سے اور ماں بیٹی سے ۔
2. روزانہ کچھ وقت اپنی اولاد کو دیجئے انکی بہتر تربیت کیجئے یاد رکھئے بہترین چیز جو آپ اپنی ا ولاد کو دے سکتے ہیں وہ وقت اور انکی تربیت ہے نہ کہ صرف دولت۔
3. اکثر لڑکیوں کو ہائی