کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 209
عمر اور قد کے لحاظ سے ایک دو کلو کم ہی رکھیں۔بناسپتی گھی استعمال نہ کریں بلکہ کم تیل میں کھانے پکائیں۔ ترجیحاً زیتون کے تیل میں کھانا پکائیں۔روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ تیز تیز چلیں۔ ٭ فالج کا علاج :۔ 1. پیاز فالج کے مزیدحملہ کو روکنے کے لئے مفید ہے (پیاز روزانہ ہر کھانے کے ساتھ کھائیں)۔کھانے میں زیادہ پیاز ڈال کر پکائیں۔ پیاز کے ساتھ پکنے والے کھانے زیادہ استعمال کریں مثلاً چنے کی دال پیاز، قیمہ پیاز، کدو، پالک، شوربا، یخنی، وغیرہ 2. زیتون کا تیل پئیں ایک چھوٹا چمچہ ناشتہ کے بعد روزانہ جب تک آپ ٹھیک نہ ہو جائیں۔3. چٹکی بھر پسی ہوئی کلونجی ایک چمچہ شہد میں ملا کر صبح و شام لیں۔4. روزانہ صدقہ کریں۔ 5. نماز کی پابندی کریں چاہے لیٹ کر یااشاروں سے پڑھیں ۔ 6. اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ زیادہ پڑھیں ۔ کم از کم 100 مرتبہ روزانہ 7. لاَحَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّابِاللّٰہِ زیادہ پڑھیں ۔ہر بیماری کا مسنون علا ج ہے۔ قبر مسکنِ راحت یا عذاب … ؟ فرمان الہٰی ہے:۔ (ترجمہ)’’اور قوم فرعون کو برے عذاب نے گھیر لیا یہ لوگ آگ کے سامنے صبح و شام پیش کئے جاتے ہیں اور جب قیامت قائم ہو گی تو (اللہ حکم دینگے) کہ قوم فرعون کو سخت ترین عذاب میں مبتلا کر دو۔‘‘ (المومن 40:آیات 45تا 46) عذاب قبرپر مزید معلومات کیلئے پڑھیئے: تفسیر( الانعام 6 : آیت 93، الانفال 8 : آیت 50اور نوح71:آیت25)۔ ان 3 آیات کریمہ سے بھی عذاب قبر ثابت ہوتا ہے۔ ﴿ نوٹ: معلوم ہوا کہ آخرت کا عذاب قبر کے عذاب سے زیادہ سخت ہوگا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔1.’’جب نعش (چار پائی پر) رکھ دی جاتی ہے اور اسکے بعد قبرستان لے جانے کیلئے لوگ اسے اٹھاتے ہیں تو اگر وہ نیک تھا تو کہتا ہے کہ مجھے جلدی لے چلو اور اگر وہ نیک نہ تھا تو کہتا ہے کہ ہائے میری بربادی۔ مجھے کہاں لے جارہے ہو (پھر فرمایا) کہ انسان کے سوا ہرمخلوق اسکی آواز سنتی ہے۔ اگر انسان اس کی آواز سن لے تو ضروربے ہوش ہوجائے‘‘(بخاری) 2. اگر وہ دوزخی ہے تو صبح، شام