کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 208
غصہ کا علاج
1. غصہ سے لاعلاج بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے ہوشیار رہیں اور غصہ نہ کریں۔ 2. ’’غصہ آنے پر اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھیں (بار بار)۔ ‘‘(ترمذی)
کم از کم40 دن تک روزانہ۔3. لوگوں کو معاف کریں تاکہ اﷲ کریم آپکو معاف کرے۔4. ’’غصہ آنے پر صبر کریں۔ کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں۔ بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں (ابوداؤد، ترمذی)۔ 5.غصہ آنے پر وضو کرلیں۔ 6. فوراً کم از کم 2گلاس پانی پئیں۔ دوسری جگہ چلے جائیں۔جن لوگوں کو بار بار غصہ آئے وہ بار بار2 رکعت نمازِ حاجت پڑھ کر اﷲ کریم سے دعا کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد کامیابی ہو گی۔
غسل کرنے کا صحت مند طریقہ
سب سے پہلے نماز جیسا وضو کیجئے۔ اس کے بعد جسم پر پانی ڈالئے پھر سر پر پانی ڈالئے تاکہ جسم کا در جہ حرارت پانی سے مطابقت کرجائے اس لئے کہ سر سب سے نازک حصّہ ہوتا ہے۔اس کے بعد صابن لگا کر غسل مکمل کیجئے۔
﴿ پڑھیئے مسنون غسل کا طریقہ صفحہ نمبر197﴾
فالج سے بچاؤ اور علاج
٭ احتیاطی تدابیر:۔ دماغ تک خون پہنچنے میں رکاوٹ اورمتا ثرہ حصّوں کو آکسیجن نہ ملنے کی و جہ سے فالج زدہ حصّہ مردہ اور مریض مفلو ج ہوجاتاہے۔
31گھنٹے کے اندراندر طبی امداد دینا ضروری ہے۔ مریض کو جلد ازجلد ہسپتال پہنچا ئیں 2. فوری طور پر 2گولی اسپرین مریض چبا کر کھائے اور اسکے بعد 2گلاس پانی بھی پی لیں
3. ڈاکٹر کے مشورہ سے ا س مرض کی دوا جلد ازجلددینی چاہیئے تا کہ خون کی نالیاں کھل جائیں۔4. ابلے ہوئے کھانے کھائیں۔5.جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان پر فالج کا دورہ نہ پڑے وہ تمباکو (سگریٹ، پان ،نسوار اور گٹکا) کااستعمال ہرگزنہ کریں ۔اپنا وزن اپنی