کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 207
بعد (یا اس سے پہلے اگر ممکن ہوتو) تو مندرجہ ذیل کام شروع کر دیں :
1. بعد نماز فجر روزانہ ایک گھنٹہ یا جتنا بھی ممکن ہوپیدل چلیں۔2. عمر اور قد کے لحاظ سے اپنا وزن ایک کلو کم رکھیں۔3. 10 گلاس پانی دن بھر میں پئیں اور 2گلاس صبح نہار منہ۔
4.گوشت کم کھائیں۔ ہفتہ میں ایک پاؤ۔ 5. سن فلاورتیل یاCorn Oil یاترجیحاً زیتون کا تیل استعمال کریں وہ بھی بہت کم۔ گائے کا گوشت نہ کھائیں۔ مچھلی اور مرغی کو ترجیح دیں۔ وہ بھی کم سے کم کھائیں۔6. سوکھا ناریل، سبزیاں، دالیں،سلاد، پھل، بغیر کریم والا دودھ(Skimed Milk)اور دہی استعمال کریں لیکن تھوڑی مقدار میں۔
7. روزانہ وٹامن سی(500mg)ایک گولی وٹامن بی کمپلیکس (B-Complex)اور وٹامنE(600 I.U) روزانہ ناشتہ کے ساتھ لیں۔ 50سال کے بعد وٹامن E (I.U ۔1200) تک روزانہ لے سکتی ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں۔ یاد رکھئے،ہراچھی چیز کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہو جاتی ہے۔ “اگر وزن زیادہ ہو تو ڈائٹنگ کریں۔ ماہواری بند ہونے کے بعد بھی اگر آپ یہ تمام احتیاطیں کریں تو اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی آپکی صحت اچھی رہے گی اور ازدواجی زندگی بھی کافی حد تک بہتر ہوجائیگی۔ نماز کی پابندی ضرور کریں اور اﷲ تعالیٰ سے اپنی صحت کیلئے ر و ز انہ یہ دعا ما نگتی رہیں:۔
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فی بَدَ نِیْ
(ترجمہ) ’’ اے اﷲ، میرے بدن میں عافیت دیجئے۔ ‘‘ (ابن ما جہ)
﴿ نوٹ :مرد حضرات بھی وٹامنE جنسی طاقت بڑھانے کیلئے 50 سال کی عمر کے بعد کھا سکتے ہیں۔ لیکن 1200-IU روزانہ سے زیادہ ہر گز نہ لیں۔600-IU صبح اور600-IU شام ایک گلاس بغیر کریم والے دودھ (Skimmed Milk) کے ساتھ۔ شرط یہ ہے کہ مرد حضرات بھی اوپر دئیے ہوئے آٹھوں کام کریں۔ Vitamin E دل کے مریض بھی لیں اس سے دل کا عمل اور اسکی کارگردگی بہتر ہو جاتی ہے وٹامن E خون بھی پتلا کرتی ہے۔﴾ہر کھانے کے بعد ایک چمچہ سونف بھی چبا کر کھائیے۔