کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 206
کے ساتھ کھائیں۔ 2. ایک عدد جائفل (حکیم سے مل جاتی ہے) باریک پیس لیں اور اس کے 7 حصّہ کریں حیض سے فراغت کے بعد ایک حصّہ صبح کے وقت پانی کے ہمراہ لیں کم از کم 3 ماہ تک اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی حمل قرار پائیگا۔نماز اور دعا کی پابندی کریں۔3. سونف آدھا کلو، مغز باد ا م 250گرام، گھی آد ھا کلو ،شکر آد ھا کلو۔ سونف باریک پیس کر مغز بادام کوٹ لیں پھر گھی کو گرم کر کے اس میں پسی ہوئی سو نف ملا دیں اور شکر ملا کر اتار لیں پھر مغز بادام (کوٹے ہوئے) شامل کر لیں۔ جس دن حیض شروع ہو اس دن سے مرد اور عورت دونوں 30گرام صبح و شام گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا شروع کریں۔ کم از کم 3 ماہ تک۔ہر نماز کے بعد نیک اولاد کیلئے یہ قرآنی دعا بھی مانگتے رہیں : رَ بِّ ھَبْ لِیْ مِنَ ا لصّٰلِحِین (ترجمہ ) ’’ اے میرے رب،مجھے نیک اولاد عطا فرما ۔‘‘ (الصّٰفّٰتِ 37 : آیت 100) 4.دونوں میاں بیوی پانچوں نمازیں وقت پر اداکریں اور رات کے آخری حصّہ(تہجد) میں اٹھ کر اچھا وضو کریں ا ور 2 رکعت نمازِحاجت برائے اولاد پڑھ کر اللہ ربّ العزّت سے گڑگڑا کر دعا مانگیں۔ اسکے بعد ہم بستری کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد کامیابی ہو گی۔بند گوبی کا بکثرت استعمال بے حد مفید ہے کچی ہو یا پکائی ہوئی۔ ٭ سن یاس Menopause )) :۔ عورتوں کے جب ایام بند ہونے لگتی ہیں (تقریباً 50 سال کے بعد) تو انکو مختلف تکالیف لاحق ہو جاتی ہیں مثلاً بال سفید ہونا، چہرہ پر جھریاں اور آخر میں وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتی ہیں۔ ماہواری مکمل بند ہونے سے پہلے کی چند علامات یہ ہیں :۔ 1. ایام کی مدت میں کمی، 2. کسی مہینہ میں ناغہ ہونا3.کبھی بکثرت خون کا آنا4.جنسی زندگی ا و ر صلاحیت میں کم اور بے رغبتی۔ ٭ سن یاس کی تکالیف سے حفاظت :۔ ماہواری کا بند ہونا ایک قدرتی عمل ہے جو ہونا ہی ہے، لیکن احتیاط علاج سے تکالیف میں کمی ممکن ہے۔30سا ل کی عمر کے