کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 205
ہر نماز کے بعد یہی دعا مانگے،اور اپنی صحت کیلئے بھی ہر نماز کے بعد دعا ضرور مانگئے۔ ٭ برائے حفا ظت حمل:۔ 1. اگر حمل ساقط ہونے کا اندیشہ ہو تو بیوی اور شوہر کو چاہئیے کہ روزانہ بعد نماز فجر10بار ’’ یَا مُـبْدِ یُٔ ‘‘ پڑھیں پھر روزانہ اللہ سے حفاظت حمل کیلئے د عا مانگتے رہیں۔ 2. اگر حمل کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو عورت اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر 7 با ر ’’ یَارَ قِیْبُ ‘‘ پڑھ کر دعا مانگے کہ حمل ضائع نہ ہو اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بچہ ضائع ہونے سے محفوظ رہے گا۔ 3. حفاظت حمل اور حفا ظت بچہ کیلئے پوری سورۂ شمس (91) شروع حمل سے لیکر دودھ چھڑانے تک روزانہ پڑھیئے ( مجر ب ہے) ٭ اسقاطِ حمل:۔ 1. بچہ دانی کی کمزوری سے حمل نہیں ٹھہرتا یا حمل گرجاتا ہے۔اس بیماری میں کچھ ہفتے تازہ سنگھاڑے کھانے سے فائدہ ہوتا ہے 2. روزانہ 12گرام جَو کا آٹا (چھنا ہوا) اور تِل ہم وزن پیس کر شہد ملا کر کھائیں۔ 3. جس عورت کا حمل ساقط ہو جاتا ہو اگر وہ ابتدا سے لیکر انتہا تک روزانہ صبح کے وقت ثابت دھنیا کے21 دانے اور شام کو زیرہ سیاہ کی دو چٹکیاں ٹھنڈے پانی سے نگل لیا کریں تو اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی اسقاط حمل نہ ہو گا اور وقت پر بچہ صحیح و تندرست پیدا ہو گا۔ ٭ حاملہ کے دانت اور مسوڑھے مضبوط رکھنے کا طریقہ :۔ حمل کے دوران جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی و جہ سے مسوڑھے نرم یا پلپلے ہوجاتے ہیں جس کی و جہ سے ان میں خون رسنے لگتا ہے جس کے نتیجہ میں دانت کمزور پڑجاتے ہیں۔ 1. ہم وزن مقدار میں کھانے کا نمک اور میٹھا سوڈا ملا کر کسی ڈبیہ میں رکھ لیں اور گیلے برش پر اسے لگا کر ہر کھانے کے بعد دانت صاف کریں۔ ہر کھانے کے بعد نمک ملے پانی سے اچھی طرح کلیاں کرنے سے بھی دانت اور مسوڑھے صحت مند رہتے ہیں۔ 2. نیم اور ببول (کیکر) کی شاخوں سے مسواک کریں۔اسی طرح خلال کا استعمال بھی مفید ہے۔3. شیر خوار بچوں کے دانتوں کی صحت کیلئے ماں کی غذا میں کیلشیم (Calcium) کا زیادہ ہونا ضروری ہے۔ اس دوران ماں دودھ زیادہ پیا کرے۔ ٭ بانجھ پن :۔1. روزانہ سونف 12گرام، گل قند 50 گرام رات کو گرم دودھ