کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 204
٭ برائے دردِ زہ :۔ بار بار رَ بِّ یَسِّرْ وَلاَ تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَیْرِ وَبِکَ نَسْتَعِیْنُ (ترجمہ)’’اے میرے رب ، (ولادت میں)آسانی فرما۔مشکل نہ بنا،بھلائی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا اور ہم آپ ہی کی مدد کے طلب گار ہیں‘‘ پڑھ کر حاملہ اپنے اوپر دم کرے اور آسانی کی دعا مانگے۔ ٭ اندام نہانی کی خارش :۔ 1. عورت کی شرمگا ہ میں کھجلی، جلن اور بے چینی رہتی ہو تونیم کے تازہ پتّے 125گرام ایک لیٹر پانی میں جوش دیکر چھان لیں اور سہاگہ بھنا ہوا 3گرام ملائیں۔ اس محلول سے خارش کی جگہ کو صبح و شام د ھوئیں۔ 2. کپڑے کا صاف ٹکڑا 4 تہہ کر کے دودھ میں بھگو کر خارش کی جگہ پر رکھیئے۔یہ عمل دن میں 3 بار کریں کم از کم 7 دن تک ۔ 3. پھٹکری 5 گرام ایک لیڑ پانی میں حل کر کے دن رات میں 3 مرتبہ خارش کی جگہ کو دھوئیں یا تھوڑا سا ڈیٹول پانی میں ملا کر د ھو ئیں ۔ اگر آپ کو اس سے الرجی نہ ہوتی ہو تو ہر قسم کی خارش اور دانوں کیلئے بھی ڈ یٹول صابن فائدہ مندہے۔ ٭ دوران حمل:۔ 1. روزانہ انگور کھائیں یا اس کا رس تھوڑی مقدار میں پئیں 2. روزانہ مالٹا اور صرف ایک سیب چھوٹا کھائیں۔ آئرن کی گولیاں کم کھائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ہر قسم کی بیماریو ں سے حفاظت ہو گی ۔ آئرن کی گولیاں اور سیب زیادہ نہ کھائیں بچہ کالا پیداہو سکتا ہے 3. روزانہ 12گلاس پانی پئیں اور ایک گولی بی کمپلیکس لیں 4. خوبصورت و تندرست بچہ کیلئے روزانہ سورۂ یوسف کی تلاوت کریں۔ 5. نماز وقت پر ادا کریں اور ہر نماز کے بعد تہہ دل سے یہ دعا ضرور مانگیں : رَ بِّ ھَبْ لِیْ مِنَ ا لصّٰلِحِین (ترجمہ ) ’’اے میرے رب ، مجھے نیک اولاد عطا فرمائیے ۔‘‘ ( الصّٰفّٰت 37 : آیت 100) اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی دل کی مراد پوری ہو گی اور خوبصورت لڑکا یالڑکی پیدا ہو گی۔ شوہر بھی