کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 203
کرکے رحم کے اندر رکھیئے۔ 2. چوتھائی گلاس انگور کا رس یا تھوڑے سے انگور صبح و شام کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر حاملہ عورت وقفہ وقفہ سے انگور استعمال کرے تو غشی، چکر، مروڑ، سوزش، قبض وغیرہ کی شکایت نہ ہو گی اور بچہ بھی تندرست ہو گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3. آدھاکپ چاول ایک کپ پانی میں بھگودیں۔ 100گرام مونگ توے پربھونیں اور پیس کر رکھ لیں ایک چمچہ مونگ کا یہ سفوف بھیگے ہوئے چاول کا پانی کے ایک کپ میں حل کر کے روزانہ ایک بار پئیں 4. عورت کی شرم گاہ میں میتھی کی چائے کی پچکاری یا چھینٹے مارنا بھی لیکوریاکا موثر علاج ہے 5. صبح اٹھتے ہی 2گلاس پانی پینے سے گردے اور آنتیں صاف ہوجاتی ہیں اور قبض دور ہوجاتاہے 6. ناشتہ کے بعد خشک انجیر 3 دانہ روزانہ کھائیں 7. نماز پابندی سے وقت پر پڑھیں، اللہ کریم سے بار باردعائیں کریں۔ 8. ایک چٹکی کلونجی پیس کر اور ایک چمچہ شہد کسی بھی وقت کھائیں ۔ 9. روزانہ ایک چمچہ اسپغول کی بھوسی بھی پانی میں بھگوکر کھائیں 10. دن بھر میں 12 گلاس پانی ضرور پیا کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی یہ دونوں بیماریاں بہت ہی جلد ختم ہوجائیں گی۔ ٭ زچگی میں آسانی:۔ .1 زعفران 2گرام کو آدھی پیالی عرق کیوڑا میں پیس کر نیم گرم پئیں 2. سونف 50 گرام 2لیٹر پانی میں جوش دیں جب پانی ایک کپ بچے تو اس میں گڑ 25گرام اور گائے کا گھی 15گرام ملا کر گرم گرم پلا دیں 3. تین گرام سفیدزیرہ کے جو شاندہ میں دودھ اور شہد ملا کر حمل کے پورے عرصہ میں روزانہ ایک بار پیا جائے تو رحم مادر میں بچہ کی نشو و نما میں مدد ملتی ہے۔ زچگی میں آسانی رہتی ہے۔ ماں کے دودھ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ٭ دردِ ر حم :۔ 11 عدد کالی مرچ کے جوشاندہ کو شہدمیں ملاکر پینا رحم کے درد کو دور کرتاہے۔ خصوصاً وہ درد جو رکے ہوئے حیض سے ہوتا ہو۔