کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 202
1. سونف 25گرام، گڑ 25 گرام ایک لیٹر پانی میں ابالیں۔ جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کر صبح و شام گرم پئیں۔ 2. بادام 10گرام،کشمش 20گرام، ناریل 10گرام اور چھوہارے 3 عدد حیض کے دنوں میں روزانہ گرم دودھ کیساتھ کھائیں۔ 3. ہر کھانے کے ساتھ ایک جَوا لہسن باریک کاٹ کر یا ا بال کر ہر کھانے کے بعداس کا جوشاندہ پئیں (جوشاندہ زیادہ بہتر ہے)۔4. ایام ماہواری سے ایک ہفتہ پہلے صبح و شام 25گرام سونف دودھ کے ساتھ لیں۔ اگر نفاس کا خون رک جائے تو اس میں بھی فائدہ مند ہے۔ 5.گاجر کے بیج 15گرام،گڑ 25 گرام 2 گلاس پانی میں ابالیں جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر پئیں۔ اگر حیض درد سے آتا ہو تو حیض کے دنوں میں یہ مشروب پینے سے درد نہیں ہوگا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ﴿ آلو، مسور اور خشک غذائیں حیض کو روکتی ہیں ان سے ان ایام میں پرہیز کریں روزانہ10 گلاس پانی ضرور پئیں۔ ترجیحاً ہر گھنٹہ کے بعد ایک گلا س۔6. اگر گرمی یا خشکی کی و جہ سے حیض بند ہو جائے تو ایک کپ عرق سونف میں ایک ایک چھوٹاچمچہ مغز تخم تربوز اور شہد ملا کر صبح و شام پئیں۔ پانچوں وقت کی نماز کی پابندی اور ہر نماز کے بعد اﷲ تعالیٰ سے دعائے صحت مانگئے: اَ للّٰھُمَّ عَا فِنِیْ فی بَدَ نِیْ (ترجمہ)’’اے اﷲ، میرے بدن میں عافیت دیجئے‘‘ (ابنِ ماجہ) ٭ سیلان الرحم( لیکوریا LECUERAEA) :۔ جس طرح جریان مرَدوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے اسی طرح سیلان الرحم عورتوں کی صحت کیلئے خطرہ ہے۔ اس مرض میں کمر میں درد اور قبض رہتا ہے۔پیشاب کی بار بار حاجت اور خارش ہوتی ہے۔ تیل، گڑ، شکر، ترش اشیا اور سرخ مرچ وغیرہ کے زیادہ استعمال سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے۔ 1.پھٹکری 3گرام کو 50گرام پانی میں حل کر کے اس میں صاف کپڑے کی گدی تر