کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 201
یہ بیماریاں پیدا ہوتی ہیں :1. آتشک 2. سوزاک3. پیشاب کی بیماریاں4.حیض میں رکاوٹ وغیرہ۔ ان ایام میں ہم بستری نہ کریں۔ ﴿پڑھئے تفسیر (البقرہ 2 :آیت222) ٭ علاج کثرتِ حیض:۔ 1. چقندر زیادہ استعمال کریں۔ اسکے علاوہ ہرے پتّوں والی سبزیاں مثلاً ساگ، سویابین، چولائی، سرسوں کا ساگ، کڑی پتّا، ہرا دھنیا، پودینہ، کالااور سفید چنا مختلف دالیں اور بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی استعمال کریں۔ ان کے استعمال سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی عورتیں زنانہ بیماریوں کا شکار نہیں ہونگی۔ لگاتار استعمال سے پرانی بیماریاں بھی اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد ٹھیک ہو جائینگی۔ 2. روزانہ کم از کم ایک گلاس دودھ پئیں اور جسمانی ورزشیں بھی کریں اور روزانہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں۔ ترجیحاً گھاس پر3. 10 گلاس مٹکے کا پانی روزانہ پئیں، 2گلاس ایک ساتھ ناشتہ سے آدھا گھنٹہ پہلے۔4. سونف 15گرام، کالی مرچ 5گرام دونوں کو ایک گلاس پانی میں پیس کر چھان لیں۔ صبح و شام پئیں۔ 5. مہندی بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ مہندی لگے ہاتھوں پر باوجود کام کرنے کے چھالے نہیں پڑتے۔ مہندی لگانا دل کی دھڑکن اور کثرتِ حیض میں بھی مفید ہے بشرطیکہ پورے ہاتھوں میں گہری مہندی لگے۔ 6. خشک دھنیا ایک چا ئے کا چمچہ آدھ لیٹر پانی میں جوش دیں جب پانی آدھا باقی رہے تو اتار کر شہد ملالیں اور اسے نیم گرم صرف 7 دن تک پئیں۔ ﴿نوٹ : اگر مرد کو زیادہ شہوت ہو تو سبزیاں کھائیں اور روزہ رکھیں۔ ایک چٹکی پسا ہوا د ھنیا پانی کے ساتھ 7 دن تک کھائیں اس سے زیادہ نہیں ٭ حیض کا رک جانا:۔ جب عورت کو کھل کر حیض نہ آئے یا تکلیف سے آئے یا بالکل بند ہوجائے تو اس سے کئی قسم کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں مثلاً سر میں درد سر چکرانا، فساد خون کے امراض، خارش اورپھنسیاں وغیرہ علاج یہ ہیں :۔