کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 200
ذو الحجہ کے ابتدائی 10 دنوں کی عبادت 6. قرآن مجید روزانہ پڑھنا اور بعض سورتوں کو بار بار پڑھنا مثلاً سورۂ یٰسٓ ، ملک، کا فرون،اخلاص اور معوذتین۔
7. ذکر اﷲ کثرت سے کریں لَآ اِلٰـــہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ اﷲتعالیٰ کا ذکر بھی کرتے رہتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان ذکر اﷲ سے ہر وقت تر رہتی تھی۔ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن اپنے گھریلو کاموں کے ساتھ ساتھ ذکر الہٰی بھی کرتی رہتی تھیں۔جو کھانا اسطرح پکایا جائے گا زیادہ بابرکت اور لذیز ہو گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
8. یہ آیات پڑھ کر اللہ تعا لیٰ سے درازی عمر کے لئے دعائیں مانگیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی قبول ہو نگی۔
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿١٢٨﴾ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّـهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ﴿١٢٩﴾
(ترجمہ)’’(اے لوگو)تمہارے پاس ایک ایسے پیغمبر( صلی اللہ علیہ وسلم ) تشریف لائے ہیں جو تمہاری ہی جنس سے ہیں، جن پر تمہاری تکلیف نہایت گراں گزرتی ہے، جو تمہاری بھلائی کے بڑے خواہشمند رہتے ہیں اور جو مومنوں پر بڑے ہی شفیق اور مہربان ہیں۔پھر بھی اگر وہ (لوگ) روگردانی کریں تو آپ کہہ دیجئے کہ مجھے تو اللہ ہی کافی ہے، اسکے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیاہے اور وہی عرش عظیم کارب ہے۔‘‘
(التوبہ9 : آیات 128 تا 129)
عورتوں کے امراض کا علاج
٭ ایام حیض اور نفاس میں نکلنے والا خون زہریلا، تیزابی اوربدبودار ہوتا ہے اسلئے اس کا نکلنا ضروری ہے۔ اسلام امن، سکون اور صحت کا مذہب ہے۔ اس سے بغاوت سراسر امراض اور بے سکونی کو دعوت دینا ہے۔ ایام حیض اور نفاس میں ہم بستری سے