کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 20
اسے فرشتے اٹھا کر لائیں گے۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے ایک (بڑی) نشانی ہے۔‘‘ (البقرہ 2 : آیت 248) ثُمَّ اَنْزَلَ اﷲُ سَکِیْنَتَہٗ عَلـٰی رَسُوْ لِہٖ وَ عَلَی الْمُؤْمِنِین وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْھَا وَعَذَّ بَ الَّذِچ کَفَرُوْا ؟ وَ ذٰلِکَ جَزَائُ الْکٰفِرِین (ترجمہ)’’پھر اللہ نے اپنے نبی اور مومنوں پر اپنی طرف سے سکون نازل فرمایا اور اپنے ایسے لشکر بھیجے جنہیں تم دیکھ نہیں رہے تھے اور کفار کو عذاب دیا اور کفر کرنے والوں کی یہی سزا ہے۔‘‘ (التوبہ 9 : آیت 26) إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّـهَ مَعَنَا ۖ فَأَنزَلَ اللَّـهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ اللَّـهِ هِيَ الْعُلْيَا ۗ وَاللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٤٠﴾ (ترجمہ)’’جب وہ(نبی صلی اللہ علیہ وسلم )اپنے رفیق(ابوبکر رضی اللہ عنہ ) کو تسلی دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے، تو اللہ نے اُن پر سکون نازل فرمایا اور انکی ایسے لشکروں سے مدد کی جو تمہیں نظر نہ آتے تھے اور کفار کی بات کو پست کر دیا اوراللہ ہی کا کلمہ بلند ہے جو زبردست اور حکمت والا ہے۔‘‘ (التوبہ 9 : آیت 40) هُوَ الَّذِي أَنزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَّعَ إِيمَانِهِمْ ۗ وَلِلَّـهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّـهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿٤﴾ (ترجمہ )’’وہ (اللہ) ہی تو ہے کہ جس نے مومنوں کے دلوں پر سکون نازل فرمایا تاکہ ان کے ایمان مزید بڑھ جائیں اور اللہ ہی کیلئے آسمان و زمین کے لشکر ہیں جو جاننے والا اور حکمت والا ہے۔ ‘‘ (الفتح 48 : آیت 4)