کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 199
عمر میں اضافہ کے طریقے انسان کی زندگی کے وہ دن جو بیماری و لاچاری میں گزرتے ہیں ضائع ہو جاتے ہیں۔ اسے دین و دنیا کا ہوش نہیں رہتا۔ صحت کا خاص خیال رکھئیے احتیاط کیجئے تاکہ بیماری نہ آئے۔ درج ذیل اعمال عمر میں اضافہ اور برکت کا باعث بنیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ 1. ’’جس کو یہ اچھا لگے کہ اسکے رزق اور عمر میں اضافہ ہو تو اسے چاہئیے کہ وہ صلۂ رحمی کرے۔‘‘(بخاری) ﴿ وضاحت:رشتہ داروں سے ملے، تحفہ دے ، غریب ہوں تو مالی تعاون کرے ،بے روزگار ہوں تو ان کوکاروبار کرا دے۔ 2. اگر آپ روزانہ کم کھائیں (بھوک رکھ کر) تو آپ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی تاحیات ہشاش بشاش رہیں گے اور اچھی صحت کی و جہ سے آپ آخری عمر تک ہر عبادت بآسانی کر سکیں گے۔ زیادہ کھانے سے بیماریاں ہی بیماریاں اور تکالیف ہی تکالیف۔جو دن بیماری میں نہیں گذریں گے دراصل وہ آپکی عمر میں اضافہ ہیں۔ 3. ہر نماز کے بعد دعا کرتے رہنے سے درازیٔ عمر کی درخواست قبول ہوتی ہے۔ عافیت،صحت اور ایمان بھی مانگئے۔4. اگر آپ ایسے نیک اعمال کریں جو صدقہ جاریہ ہوں مثلاً کنواں، مسجد، مدرسہ، علم جس سے فائدہ ہو( جیسے یہ کتابیں)اورنیک اولاد جوآپکے لئے دعا کرے توان کاثواب آپ کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہے گایعنی آپ کی عمر بڑھ گئی5. نفلی روزہ رکھیئے یعنی آپ کی عمر اس دن کی10گنا ہوگئی جس دن آپ نے نفلی روزہ رکھا کیونکہ ایک روزہ کا ثواب10گنا ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہفتہ میں 2نفلی روزہ رکھتے تھے۔پیر اور جمعرات کا (ابوداؤد) دو سر ے کام جن سے عمر بڑھتی ہے :۔ 1. مسلمانوں کی ضروریات پوری کرنا اور ان کی خدمت کرنا 2. خوش اخلاقی3. پڑوسیوں کا خیال رکھنا4. اعتکاف کرنا5.شب قدر اور