کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 198
7. لیکن ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھنا بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔(بخاری) 8. وضو پر وضو کرنا باعث اجر و ثواب ہے (ابوداؤد)
٭ خواتین کا غسل جنابت :۔
1. سارے بال بھگونا اور بالوں کی جڑوں میں پانی پہنچانا فرض ہے۔ بالوں کی جڑوں میں اگر پانی نہیں پہنچا تو غسل نہیں ہوگا۔
2. ماتھے پر افشاں ہو، بالوں میں گوند لگا ہوا ہو، ہونٹوں پر سرخی لگی ہوئی ہو یا اس قسم کا کوئی اور سامانِ آرائش( MAKE-UP ) استعمال کیا گیا ہو تو اس کو اچھی طرح صاف کر لینا چاہیئے تاکہ نیچے کی جلد تک پانی پہنچ جائے ورنہ غسل نہیں ہو گا۔
3. اس غسل میں وضو بھی نماز کے وضوکی طرح ہی ہوتا ہے۔چونکہ وضوغسل جنابت کا اہم رکن ہے اس لئے مسنون وضوکے مسائل بھی معلوم ہونا ضروری ہیں۔
﴿ پڑھیئے ہماری کتاب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل و نہار حصہ اول و سوم ﴾
عشاء کی نماز کے بعد جاگنے کے نقصانات
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد جاگنے اور گفتگو کرنے کی ممانعت فرمائی اور فرمایا:۔ ’’عشاء کے بعد وہی شخص جاگے جس نے کوئی دینی کام کرنا ہو یا گھر والوں سے ضرورت کی بات کرنی ہو‘‘ (ترغیب و ترہیب)۔ دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد رات جلدی سوئیں (جسکو اﷲ کریم نے آرام کیلئے بنایا ہے) اور صبح جلدی اٹھیں تو آپکی صحت بھی بہترین رہے گی اور دنیاوی کام بھی آرام سے پورے ہو جائینگے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی رات کو دیر سے سونے کی و جہ سے تہجد اور نمازِ فجر باجماعت نکلنے کا خطرہ ہے۔ مکمل آرام نہیں کرینگے تو بدخوابی،بے سکونی،چڑ چڑاپن،ذ ہنی دباؤ اور دوسری بیماریوں کا اندیشہ ہے۔جو لوگ رات کو جلدی نہیں سوتے ان میں اعصابی اور نفسیاتی امراض کی کثرت پائی جاتی ہے اور مایوسی اور ڈپریشن(Depression) کا شکار ہوجاتے ہیں۔کہاوت ہے : ’’جلدی سونا،جلدی اٹھنا انسان کو صحت مند ، عقلمند اور دولت مند بناتا ہے‘‘