کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 196
3. دونوں صبر، برداشت اور درگزر سے کام لیں۔ ایک دوسرے سے نفرت نہ کریں اگر کسی میں ایک عادت بری ہے تو دوسری عادت اچھی بھی ہو گی۔ حقوق زوجین ادا کرتے رہیں۔ خراب حالات سے ہمیشہ سمجھوتہ کریں۔ روزانہ ایک دوسرے سے لفظاً محبت کا اظہار کرتے رہیں ۔ جلد بازی نہ کریں۔
﴿مزید پڑھیئے ترجمہ وتفسیر(النساء 4 :آیات19 اور 79) ﴾
4. دونوں ایک دوسرے کو تحفہ دیں۔ اس سے آپس میں محبت بڑھتی ہے، ہلکی پھلکی تفریح مثلاً گھر کی حدود میں ایک دوسرے کے ساتھ دوڑ لگائیں کبھی خود آگے نکل جائیں کبھی بیوی کو آگے نکل جانے دیں، جیسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شریک حیات عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کیا کرتے تھے(بخاری)
5. آپس میں ایک دوسرے سے اچھا سلوک کریں۔ مغرور اور بخیل نہ بنیں اﷲ تعالیٰ موافقت پیدا کر دیگا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی یاد رکھیں کہ طلا ق دینے سے میا ں بیو ی کی زندگی تو خرا ب ہو تی ہی ہے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی۔با لخصو ص بچو ں کی شا د ی کے وقت۔6. طلاق کی و جہ سے دونوں خاندانوں میں پھوٹ پڑجاتی ہے۔اسکانقصان صرف دو انسانوں تک محدود نہیں رہتا ۔
7. ’’میاں بیوی کو جدا کرنا شیطان کا سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے‘‘(مسلم)
اسلئے اختلافات کے د نوں میں بار بارپڑ ھیئے :۔
اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰن الرَّجِیْم
8. نماز کی پابندی کریں کیونکہ نماز برے کاموں سے ر وکتی ہے۔ ہر نماز کے بعد دل سے دعا مانگئیے کہ اﷲ ربّ العزّت آپس میں محبت اور خلوص پیدا کردیں۔مجرب عمل ہے۔ 9. دونوں ایک دوسرے کے لئے قربانی دیں یعنی ہر کام میں ایک دوسرے کو ترجیح دیں اور ایک دوسرے کی عزّت کریں۔