کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 195
طاعون کا علاج و حفاظت
٭ طاعون کی گلٹی :۔1. سورۂ فاتحہ کثرت سے پڑھ کر دم کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
شفا ہوگی۔2. علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ’’ہر بیماری کی ایک دوا ہے۔‘‘ سورۂ فاتحہ سے بحسن عقیدہ علاج کریں۔ 7بار بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ کے ساتھ پڑھ کر دم کریں یہ ہر بیماری کا بہترین علاج ہے۔
3. طاعون کے مریض کو 8 دن تک سوائے دودھ کے کھانے پینے کو کچھ نہ دیں۔ جب بھوک پیاس لگے تو دودھ ہی پلائیں اگر برف سے ٹھنڈا کر کے دیں تو بہتر ہے۔
4. 11دانے صبح و شام کلونجی پیس کر شہد کے ساتھ کھائیں۔ یہ علاج بھی ہے اور حفاظت بھی۔ ہر نماز کے بعد دعاء صحت مانگئے۔
طلاق سے بچنے کے اسلامی طریقے
طلاق سے بچنے کیلئے میاں بیوی (صفحہ نمبر 12پر) دئیے گئے 9اسلامی حل کے ساتھ ساتھ یہ 9 کام بھی کریں:1. مرد اور عورتیں سورۂ نساء اور سورۂ طلاق کا ترجمہ و تفسیر بار بار پڑھیں تاکہ آپکو طلاق کے بعد کی مشکلات کا علم ہوجائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ کے نزدیک حلال چیزوں میں سے انتہائی ناپسندیدہ چیز طلاق ہے‘‘(ابوداؤد)
2. شوہر گھر کا نگراں اور محافظ ہے اس لئے اسکو چاہیئے کہ حکمت سے کام لے۔ اس پر عورت سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’عورت ٹیٹرھی پسلی سے پیدا ہوئی ہے وہ آپ کے ساتھ ہمیشہ ایک طریقہ (عادت) پر قائم نہیں رہتی۔ آپ اگر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو اسکے ٹیڑھے پن کے ہوتے ہوئے فائدہ اٹھاتے رہیں اگر آپ اسکے ٹیڑھے پن کو سیدھا کرنا چاہیں گے تو اسکو توڑ دینگے اور اسکا توڑنااسکو طلاق ہے‘‘ (مسلم)