کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 192
والوں کی تعریف بیان ہوئی ہے۔ ( اٰل عمران 3 : آیت 134) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے عرض کیا کہ’’مجھے کچھ نصیحت کیجئے‘‘ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’غصہ نہ کیا کرو ‘‘ اس نے کئی بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی کہ کچھ نصیحت کیجئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بار اس سے یہی فرمایا کہ ’’غصہ نہ کیا کرو۔‘‘ (بخاری) 38. کسی کو گالی نہ دیں (ابو داؤد)
39. اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کو وقت دیں 40. غریب رشتہ داروں کی مالی مدد کریں۔ 41. ماں باپ کو بار بار مسکراکر دیکھیں اس میں صحت بھی ہے اور ثواب بھی اور اگر وہ حیات نہیں تو ان کیلئے مغفرت کی دعا بار بار کریں۔ مثلاً :
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا (بنی اسرائیل 17 : آیت 24 )
42. اپنے آپ پر اعتماد کریں اور اپنے آپ سے کہیں ’’ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی میں یہ کام کرسکتا ہوں۔‘‘ 43. دوسروں سے مدد طلب نہیں کریں بلکہ ان کی مدد کریں
44. تازہ ہوا میں گہرے سانس لیں۔45. سبزی دالیں اور مچھلی زیادہ کھائیں
46. روزانہ ایک سیب کھائیں۔ 47. اپنے بچوں کو روزانہ پیار کریں اورگلے لگائیں
48. سیدھے بیٹھیں۔49. کمر سیدھی رکھیں۔ 50. دنیا کی خبر رکھیں بے خبر نہ رہیں
51. تیل میں کھانا پکائیں (بناسپتی میں نہیں)
52. اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں یعنی بار باراَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہتے رہیں
53. اپنے برے اعمال چھوڑ کر اچھے اعمال کریں54. پہلے تولیں پھر بولیں۔
55. کم بولیں زیادہ سنیں56. کھانا کم کھائیں پانی زیادہ پئیں 57. ایمانداری اپنائیں
58. اللہ کے فرائض، ماں باپ کے فرائض، رشتہ داروں کے فرائض وقت پر ادا کریں 59. لوگوں کومعاف کریں اور نیکی کر کے بھول جائیں۔60. اللہ تعالیٰ سے پُراُمید رہیں اور اس کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔61. گھنٹے روزانہ سوئیں نہ زیادہ اور نہ ہی کم ۔
62. سڑک پار کرنے سے پہلے دائیں بائیں ضرور دیکھیں۔