کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 191
کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ 1200کیلوریز یومیہ رہ جائیں۔ اس سے کم نہ ہوں۔ 13. مریض سے ملنے کے بعد ہاتھوں کو دھو لیجئے 14. 50 سال کی عمر کے بعد ہر سال عورتوں کو اپنے Mammogramٹیسٹ (چھاتی میں خرابی کا پتہ چلانے کا طریقہ) کروانا چاہئے، 15. 50 سال کی عمر کے بعد ہر مرد اور عورت کو ہر سال پروسٹریٹ کینسر(Prostrate Cancer)کا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ 16. 60سال کے بعد مَردوں اور عورتوں کو سالانہ ای سی جی (ECG)اور دل کے دوسرے ٹیسٹ بھی کروانے چاہئیں 17. باغات کی سیر ہفتہ میں کم از کم3 بار کیجئے صحت کیلئے بہتر ہے 18. نماز وقت پر پڑھئے۔ 19. ہر وقت خوش رہیئے اور دوسروں کو بھی خوش رکھیئے 20. اپنے آپ کو صحت مند سمجھیں۔ 21. ہمیشہ سچ بولیں اور صاف اور اچھی بات کریں 22. جب بھی موقع ملے زیادہ تیز تیز پیدل چلئے ۔ 23. سیڑھیاں زیادہ چڑھیں اور اتریں لیکن دل کے مریض یہ عمل آہستہ آہستہ اور کم سے کم کریں۔ 24. دوسروں کا کھوج نہیں لگائیں۔ قرآن مجید میں اس سے منع کیا گیا ہے (الحجرات49:آیت 12) 25. اپنے جسم کے ہر عضو کا خیال رکھیں اور اسے اعتدال سے استعمال کریں 26. روزانہ ورزش کریں۔27. دوائیاں وقت پر کھائیں۔ 28. مسکراتے رہیں 29. خوشبواور پھول سونگھیں۔ 30. ہر اچھا کام کے کرنے پراپنے آپ کو شاباش دیں۔ 31. ہر برا کام کرنے پر اپنے آپ کو سزا دیں اوراَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ باربار پڑھیں 32. زیادہ لوگوں سے ملیں۔ 33. اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں دوسروں کے لئے مسائل نہیں پیدا کریں۔ 34. وہ چیزیں جو آپ تبدیل نہیں کرسکتے ان کو قبول کرلیں 35. خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ 36. اپنی چیزیں دوسروں کو استعمال کرنے دیں 37. غصہ پر قابو رکھیں۔یہ بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ قرآن مجید میں غصہ پی جانے