کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 190
کلورائیڈ(sodium choloride)کہتے ہیں،دل کیلئے نقصان دہ ہے ۔ 6. سبزیاں اور دالیں زیادہ استعمال کریں۔ سلاد، گاجر، مولی، کھیرا اور پھل بھی کھائیں۔ سیب، ناشپاتی، وغیرہ جو پھل آپ چھلکے کے ساتھ کھا سکتے ہوں وہ چھلکے کے ساتھ کھائیں کیونکہ انکے چھلکوں میں بہترین غذایت ہوتی ہے۔7.کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔ پیٹ کا ایک حصہ کھانے، ایک حصّہ پانی اور ایک حصّہ ہوا کیلئے رکھیں۔ کوشش کریں صرف 2 وقت کھائیں صبح اور شام یعنی صبح کا اچھا ناشتہ اور شام کا کھانا۔(بیچ میں اگر بھوک لگے تو چنے یا ایک سیب یا گاجر یا انڈہ کی صرف سفیدی تھوڑی مقدار میں کھاسکتے ہیں) 8. خون میں کولسٹرول (چربی) 50سال کی عمر کے بعدچیک کرواتے رہیں اگر یہ زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ کولسٹرول کی زیادتی دل کے دورہ کا باعث ہے۔9.پیاز اور لہسن زیادہ استعمال کریں۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’پیاز اور لہسن کو پکا کر کھاؤ‘‘(سنن ابن ما جہ)10. ہر شخص اپنا بلڈ پریشر(Blood Pressure) اور بلڈ شوگر(Blood Sugar) بھی ہر سال چیک کرواتا رہے اور بڑھ جانے کی صورت میں علاج و احتیاط کریں۔قرآن پڑھنا اور سننا ہر بیماری کا علاج ہے۔ اس سے بلڈ پریشر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور تمام تکالیف اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ختم ہو جائینگی۔ روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن ضرور پڑھئیے یا سنئے۔ 11. تمباکو، نسوار، گٹکا اور سگریٹ کا استعمال فوراً بند کر دیں۔ تمباکو اور نسوار کھا کر بیمار پڑنے اور اسکی و جہ سے مرنے والے کی موت خو د کشی کے برابر ہے اور خو د کشی حرام موت ہے۔اس سے بچیں۔ تمباکو ہلکا زہر(Slow Poison) ہے جو آہستہ آہستہ بیمار کرتاہے اور پھر حرام موت مار دیتا ہے۔ فرمان الہٰی ہے:۔ (ترجمہ) ’’اپنے آپ کو جان بوجھ کر ہلاکت میں مت ڈالو‘‘ (البقرہ 2:آیت195) ﴿علماکا فتویٰ ہے کہ تمباکو کا کسی بھی طریقہ سے استعمال حرام ہے 12. روزانہ1800کیلوریز سے زائد نہ لیں اگر وزن کم کرنا ہو تو ہر ہفتہ200کیلوریزکم