کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 189
صحت مند رہنے کے سنہری اصول 1. وزن قد کے لحاظ سے رکھیں اوسط قد 5 فٹ 6 انچ والے مَردوں کا وزن 68 کلوگرام (150پونڈ)اور اوسط قد5فٹ 3 انچ والی عورتوں کا 59 کلوگرام(130پونڈ) سے ہر گز زائد نہ ہو۔ صبح نہار منہ پانی (ترجیحاً نیم گرم) میں ایک چمچہ شہد ملا کر پئیں وزن اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی کم رہے گا اور یہ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے خاص طور پر پیٹ کی بیماریوں کا ۔2. روزانہ صبح اور شام خوب پیدل چلیں۔ بہترین نتائج کیلئے کم از کم ایک گھنٹہ جس میں کم از کم 5 کلو میٹر تیز تیز چلیں (Brisk Walk ) پیدل چلنے کے درمیان مسلسل اﷲ کریم کا ذکر کرتے رہیں۔ بیمار کیلئے بہترین ذکریہ ہے :۔ لَا حَوْ لَ وَ لَا قُوَّ ۃ اِلَّا بِاللّٰہِ (ترجمہ)’’نیکی کرنے کی طاقت اور گناہ سے بچنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔‘‘ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق یہ ذکر 99 بیماریوں کا علاج ہے۔ جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے (طبرانی)3. سردیوں میں روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی اور گرمیوں میں 10 گلاس پئیں۔ چائے اور مشروبات اسکے علاوہ ہیں۔4. گھی اور تیل میں بنی ہوئی چیزیں مثلاً پراٹھا، سموسہ، مٹھائی وغیرہ کم سے کم کھائیں (نہ کھائیں تو بہت ہی اچھا ہے) سالن سے چکنائی نکال کر کھائیں بناسپتی گھی اور میدہ کی روٹی نہ کھائیں بلکہ اسکی جگہ بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کھائیں۔ بناسپتی گھی کی جگہ ترجیحاً Canola Oil (کنولا آئل) یا کوئی اور تیل استعمال کریں مثلا مکئی یا سرسوں کا تیل۔ زیتون کے تیل میں پکائیں تو بہترین ہے۔5.انڈہ ، گوشت، نمک، چکنائی، تیل، گھی، (مارجرین) چینی اور گرم مصالحہ وغیرہ کا استعمال جتنا آپ کر رہے ہیں اسکا آدھا کر دیں۔ زیادہ نمک صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ترجیحاً’’Potassium chloride پو ٹاشیم کلورائڈ‘‘نمک استعمال کریں یہ " No Salt " کے نام سے بھی ملتا ہے۔ اسلئے کہ نمک جسے سوڈیم