کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 188
کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد ہی شوگر جیسی بڑی بیماری سے نجات مل جائے گی:۔ رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا (ترجمہ)’’اے میرے رب ،مجھے جہاں لے جائیں اچھی طرح لے جائیے اور جہاں سے نکالیں اچھی طرح نکالیئے اور میرے لئے اپنے پاس سے غلبہ اور مدد مقرر فرمائیے ‘‘ (بنی اسرائیل 17 : آیت 80) 7. سدا بہار پھول (سفید) ایک عدد روزانہ نہار منہ کھائیں۔ شوگر کا ایک خاص علاج:۔ ایک چمچہ خالص شہد ایک چمچہ تازہ عرق لیموں اور ایک چمچہ تازی ادرک کا عرق ملا کر نہار منہ چاٹ لیں۔ اگر شوگر زیادہ ہو تو شام کو بھی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی شوگر کنٹرول میں رہے گی۔ شوگر کے مریضوں کیلئے احتیاط:۔ 1. گوشت، چکنائی (تیل بناسپتی گھی، مارجرین) میدہ کی روٹی (میدہ کی کوئی بھی غذا) جتناکم استعمال کرینگے اتنا ہی آپکے لئے بہتر ہے۔ بغیر چھنا ہوا آٹا استعمال کریں، یہی سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اپناوزن اور کولسٹرول نارمل رکھیں۔ 2. کوئی بھی غذا آپ زیادہ کھائینگے تو شوگر بڑھنے کا خطرہ ہے۔ 3. ’’پیٹ کے ایک حصّہ میں کھانا، ایک حصّہ میں پانی پیجئے اور ایک حصّہ سانس کیلئے خالی رکھیں ‘‘(ترمذی) 4. جب تک بھوک نہ لگے نہ کھائیں اور جب کھائیں تو پیٹ بھر کر نہ کھائیں ۔ 5. کالا چنا اور جَو ملا کر پسوا لیں اور اس کی روٹی پکوا کر کھائیں یا بھنے ہوئے چنے روزانہ کھائیں ۔ مگر کم مقدار میں۔