کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 187
3. نیک اولاد جو اسکے حق میں دعائے خیر کرتی رہے۔ ‘‘(مسلم)
﴿نوٹ:شرعی وصیت نامہ کے فارم کے لئے دیکھئے کتاب کے آخر میں﴾
شہد کی مکھی کے کاٹے کا علاج
1. بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ اور سورۂ فاتحہ 7 دفعہ پڑھ کر دم کریں۔
2. شہد کی مکھی کے کاٹے پر نمک لگانے سے تکلیف ختم ہو جاتی ہے بِاِ ذْ نِ ا للّٰہِ تَعَا لٰی 3. شہد کی مکھی کے کاٹے پر شہد لگانے اور پانی میں شہد ملا کر پینے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔بِــــاِذْ نِ ا للّٰہِ تَعَالٰی
شوگر ( ذیا بیطس) کا علاج
1. پیدل چلنے سے شوگر کم ہوتی ہے روزانہ صبح و شام کم از کم30 منٹ تیز تیز پیدل چلیں ۔ 2. ایک کپ کلونجی، ایک کپ رائی، آدھا کپ انار کا چھلکا ملا کر پیس لیں۔ ایک ماہ تک آدھا چمچہ روزانہ صبح و شام کھائیں۔
3. ایک کلو کریلا سکھا کر پیس لیں یہ سفوف شوگر کے مریضوں کیلئے بھی اﷲ کی ایک نعمتِعظمیٰ ہے۔ روزانہ صبح نہار منہ پاؤ چمچہ پانی کے ساتھ کم از کم 3 ماہ تک کھائیں یا روزانہ ایک چمچہ صبح و شام کریلوں کا عرق پئیں۔ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔( اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ ) یہی علاج موٹاپا کم کرنے کیلئے بھی ہے بشرطیکہ اسکے ساتھ کھانا کم کھائیں۔4. 7 عدد کونپلیں یا نیم کی چھوٹی پتیاں ثابت اچھی طرح دھو کر پانی کے ساتھ چبا کر کھالیں یہ شوگر کا بھی بہترین علاج ہے۔
5.روزانہ سورۂ فاتحہ7 مرتبہ اول و آخر درود ابراھیمی پڑھ کر دعا کریں کہ اﷲ تعالیٰ اس مرض سے نجات دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’سورۂ فاتحہ ہر بیماری کیلئے شفا ہے‘‘ (در منثور)
6. روزانہ مندرجہ ذیل آیت 3 مرتبہ صبح و شام اور اول و آخر درود ابر اھیمی پڑھ کر دم