کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 185
چلتے اچانک رک جاتا ہے جس کی و جہ سے وہ فوراً مر جاتے ہیں۔ شراب سے معدہ اور جگر بھی خراب ہو جاتے ہیں، بدہضمی رہنے لگتی ہے ، دست لگ جاتے ہیں،ورم جگر اور جلندھر(استسقا پیٹ میں پانی بھرجانا) کی شکایت ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ جوبھی اولاد پیدا ہوتی ہے وہ عموماً دماغ اور سینہ کی بیماریوں میں مبتلا رہتی ہے ۔ شرابی کو نمونیہ جیسی بیماریاں بھی لگ جاتی ہیں۔ شراب کی طرح ہر نشہ آور چیز مثلاً ہیروئن، چرس بھنگ تمباکو، نسوار،سگریٹ بہت سے گناہوں کی جڑہے۔آخرت کی سزا توالگ ہی ہے انسان دنیاوی اعتبار سے بھی کسی کام کا نہیں رہتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’جبریل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور کہا کہ اللہ کریم نے لعنت فرمائی ہے شراب پر اور اسکے نچوڑنے والے پر، جس کیلئے نچوڑی گئی، شراب کے بیچنے والے، خریدنے والے پر، اسکے پینے والے، اسکی قیمت کھانے والے پر، اسکے اٹھانے والے پر اور جس کیلئے اٹھایا گیا اس پر،اس کے پلانے والے اور جس کو پلا یا گیا اس پر۔‘‘( مسند احمد۔عن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما )
٭ شراب سے بچنے ا ور چھو ڑ نے کے طریقے:۔ 1. دل میں اللہ تعالیٰ کی سزا کا ڈر پیدا کریں۔2. شراب کی جگہ اور شرابی ساتھیوں سے علیٰحدہ رہیں۔3.نماز پابندی سے پڑھیں۔4. ہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے شراب سے دور رہنے کی دعا مانگیں۔
5.اللہ تعالیٰ سے رحمت کا سوال کریں کیونکہ جن لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے وہ شراب سے دور رہتے ہیں۔6. جب حاجت ہو تو 2 گلاس پانی پی لیجئے۔7.کھانے پینے کی پاک و حلال چیزیں استعمال کیجئے۔ 8. 10گلاس روزانہ پانی پیجئے۔ غسل کرنے سے بیرونی جسم صاف ہوتا ہے اور پانی پینے سے اندرونی جسم کی صفائی ہوتی ہے۔
9. دوسروں کو بھی شراب کے حرام ہونے اور اسکے نقصانات کے بارے میں بتائیں کیونکہ بار بار دو سروں کو منع کرنے سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی خود بھی شراب کو چھوڑنا آسان ہو جائیگا۔اللہ ربُّ العزّت ہم سب کو گناہوں کی زندگی اور حرام موت سے محفوظ رکھے (آمین)