کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 184
شبنم سے علاج 1. بعد نماز فجرایسی گھاس پر ننگے پاؤں چلیں جس پر شبنم گری ہوئی ہو۔ خوب پیدل چلیں جتنا زیادہ سے زیادہ چل سکتے ہوں۔ اکثر بیماریاں مثلاً بلڈپریشر،معدہ کی جلن، تیزابیت اور آنکھوں کی بیماریاں وغیرہ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ٹھیک ہو جائیں گی۔ 2. ایک مٹکے میں صاف پانی بھرکر (ململ کے کپڑے سے اسکا منہ ڈھک کر) رات کو کسی ایسی جگہ پررکھدیں جہاں اس پر اوس گرے صبح نہار منہ یہ پانی پئیں۔ کم از کم 2 گلاس۔اس پانی میں برف نہ ڈالیں۔ دن بھر یہی پانی پئیں۔پورے دن میں کم از کم10گلاس یہ پانی پئیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 40 دن میں آپ خطرناک امراض مثلاً ذ ہنی تناؤ، السر، سرطان، کینسر ، درد، قبض، نزلہ، کھانسی، گردہ کی تکلیف پیشاب کی بیماریاں،عورتوں کی بیماریاں اور پیچش وغیرہ سے چھٹکاراحاصل کرلیں گے بِاِ ذْنِ اللّٰہِ تَعَالٰی۔ مکمل صحت کیلئے پوری زندگی یہ عمل کریں ا و ر خوب پیدل چلیں۔ اپنے جسم کا و زن صحیح رکھیں۔ کھا نا کم کھائیں۔ شکر اور گھی بہت کم استعمال کریں۔ نماز کی پابندی کریں مرد با جماعت نماز کے لئے مسجد پیدل جائیں یہ صحت و آخرت د و نوں کیلئے بہتر ہے۔ شراب پینے سے بیماریاں ہی بیماریاں فرمانِ الہٰی ہے:۔ (ترجمہ) ’’ اے ایمان والو ،بیشک شراب ، جوا اور فال نکالنے کے تِیر، سب شیطانی کام ہیں۔ان سے بالکل الگ رہو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ ‘‘ (المائدہ 5 : آیت 90) شراب کے استعمال سے دماغ و اعصاب (پٹھے ) پر برا اثر پڑتا ہے ، جس کی و جہ سے فالج، پاگل پن اور مرگی کے امراض ہوجاتے ہیں ۔ دل کی حالت خراب ہو جاتی ہے، وہ زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے،بعض شرابیوں کا دل چلتے