کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 183
10. پسلی کے درد اور شیر خوار بچوں کے پیٹ سے گیس کے اخراج کیلئے ایک چمچہ سونف ایک کپ پانی میں ابالیں پھراس پانی کوچھان کر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 2چمچے ہلکا نیم گرم بچہ کو پلائیں۔پسلی کے درد اور گیس سے نجات دلاتاہے ۔ 11. سونف کے پتّے دمہ برونکائٹس اور سانس کی بیماریوں میں شفابخش ہیں۔ ان امراض میں پتّوں کا رس پلانا مفید رہتاہے ۔ 12. سونف کو انجیر کیساتھ کھانا کھانسی، برونکائٹس اور پھیپھڑوں سے مواد دور کرنے کے لئے اکسیر ہے۔سونف آنکھوں کیلئے بہت مفید ہے۔ 13.کمزور یاسوجی ہوئی آنکھوں کو سونف کے جوشاندہ سے دھوناموثرعلاج ہے۔ 14. سونف کے پتّوں کا جوس شہد کے ساتھ پانی میں ابال کر استعمال کرنا موتیا بند کو روکتا ہے ۔ شادی اکثر بیماریوں اور برائیوں کا علاج رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔1. ’’اے نوجوانو، جو شخص نکاح کی طاقت رکھے اس کو نکاح کرنا چاہئیے۔ اس لئے کہ نکاح آنکھ کو جھکانے والا اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جو نکاح کی طاقت نہ رکھے اس کو روزہ رکھنا چاہئیے۔ اس لئے کہ ’’روزہ شہوت کو (عارضی طور پر) ختم کر دیتا ہے۔‘‘(بخاری، مسلم) 2. شادی اور روزہ دونوں سے جسمانی صحت حا صل ہوتی ہے۔3. کثرت جماع سے پرہیز کریں ورنہ بیماریوں کا خطرہ ہے۔ 4. لڑکیوں اور بیوہ عورتوں کی جلدشادی کر دینی چاہئیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:۔ ’’ جب لڑکا، لڑکی بالغ ہو جائے تو باپ کو چاہئیے کہ فوراً نکاح کر دے۔ اگر لڑکا یا لڑکی گناہ (زنا) کریں تو یہ گناہ اس کے باپ پر بھی ہو گا۔‘‘ (مشکوٰۃ ) دستر خوان یا کھانے کی میز پر کھانے کی گری ہوئی چیز اٹھا کر کھانے والے کو اللہ رب العزت جزام ، برص اور جنون سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ( مشکوۃ )