کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 182
سونٹھ بھوک لگاتی ہے ۔ ذہن، حافظہ اور قوت باہ کو بڑھاتی ہے ۔گٹھیا اور کمر کے درد کو دور کرتی ہے۔ ٹھنڈک اور رطوبت کی و جہ سے ہونے والے جگر کے سدوں میں فائدہ مند ہے۔ 10گرام سو نٹھ کاقہوہ بناکر ہر کھانے کے بعد پئیں۔ اپنی چائے میں بھی یہ ڈال سکتے ہیں ۔ کھانے کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں ۔ آنتوں اور معدہ میں پیداہونے والی ریح کو تحلیل کرتی ہے۔ جگر کی خرابی،قے اور بواسیر میں مفید ہے۔ کو لسٹرول کم کرتی ہے۔ اسکی چائے فلو کا ایک بہترین علاج ہے۔ شہد کے ساتھ کھانسی اور دمہ کابھی علاج ہے ۔
سوزاک کا علاج
1. آم یا پیپل کے پتّوں کا جوشاندہ 40 دن تک بلاناغہ پئیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی شفا نصیب ہو گی۔ روزانہ ہر نماز کے بعدیہ دعا بھی مانگتے رہیئے:
اَللّٰھُمَّ عَا فِـنِیْ فی بَدَ نِیْ
(ترجمہ)’’اے اللہ میرے بدن میں عافیت دیجئے۔‘‘ (ابن ما جہ)
2. روزانہ بعد نماز فجر ایک گھنٹہ شبنم والی گھاس پر چلیں۔ کم از کم 40 دن تک۔
سونف سے علاج
1. سونف کے استعمال سے پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ۔
2. سونف مقوی باہ بھی ہے۔3.معدہ کی گیس اور بلغمی مواد کو خارج کرتی۔
4.سانس کی نالیوں کو صاف کرتی 5.خوشبودار، ہاضم اور مفرح ہے ۔
6. معدہ کی اصلاح کرتی۔ 7.سونف کا استعمال نظام ہضم کیلئے مفید ہے۔
8. چھوٹے بچو ں کو تھوڑی مقدارمیں دینابہترہے۔
9. صفرا ، ریاح ، قبض اوربد ہضمی میں بھی فائدہ مند ہے ۔ کھانا کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف چبانا سانس کی بو، بدہضمی، قبض اور قے سے نجات دلاتی ہے۔