کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 180
10. سر کے درد میں لونگ چبائیں اور لونگ کو دار چینی کے ساتھ ہم وزن پیس کر پیشانی پر لیپ کریں اگرسر کادرد پراناہو تو تازہ سیب چھلکا اتار کر نمک لگا کر چند دن تک ناشتہ میں کھائیں۔ 11. بیمار کے سر اور پاؤں پر مہندی لگائیں بفضلِ تعالیٰ جلدہی صحت یاب ہو جائے گا۔ لیکن مہندی خالص ہو۔ 12. سر کے درد اور حافظہ کی کمزوری کیلئے روزانہ 7 دانے بادام اور 21 دانے کشمش رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح دودھ کے ساتھ کم از کم 40 دن تک کھائیں۔ بادام چبا کر (یاپیس کر) کھائیں اور ہر نماز کے بعد 7 بارسورئہ فاتحہ بمعہ بِسْم اللّٰہِ پڑھ کرسر پر دم کریں، کم از کم40 دن ہر نماز کے بعد کریں۔ ٭ آدھے سر کے درد کا علاج :۔ 1. لیموں کے چھلکے کوٹ پیس کر سر اور پیشانی پر ملنے سے آدھے سر کا درد ختم ہوجاتا ہے۔ 2. درد جس طرف سے ہورہا ہو اس کے مخالف نتھنے (ناک کا سوراخ) میں ایک قطرہ شہد ٹپکائیں درد ختم ہوجائیگا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3.روزانہ کلونجی کا تیل ایک قطرہ درد کے مخالف نتھنے میں ڈالیں اور 10قطرے روزانہ پی لیں۔ 4. درد کے وقت سر اور ماتھے پر کلونجی کا تیل ملیں۔ سواری سے اترتے وقت کی دعا رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ (ترجمہ)’’اے میرے رب، مجھے برکت کی جگہ اتارنا اور آپ بہترین اتارنے والے ہیں۔‘‘ (المو منون 23 : آیت 29) ﴿ اس دعا کا اﷲ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام کو کشتی سے اترتے وقت پڑھنے کا حکم دیا تھا۔ جب آپ سواری میں ہوں تب بھی ذکر اﷲ کرتے رہیں مثلاً : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَآ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَ کْبَرُ