کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 18
لگایئے ۔ 5.وٹامن کی کمی سے نظر کمزور ہوتی ہے۔ روزانہ ایک گولی وٹامن بی کمپلیکس (B.Complex)اورایک گولی وٹامن Cکھائیں۔ موتیا بند کو روکنے کیلئے روزانہ ایک گولی وٹامنE (400-IU)لیں۔ 6. پڑھائی کے دوران ہر گھنٹہ بعد موضوع بدل دیں ۔ ایک ہی مضمون پڑھنے سے دماغ اور آنکھیں بھی تھک جاتی ہیں دماغ کے کئی حصّے ہو تے ہیں۔ عنوان بدلنے سے دماغ کا دوسرا حصہ کام شروع کر د یتا ہے۔ 7. روزانہ کم ازکم ایک گھنٹہ بغیر چشمہ کے کام کرنے کی کوشش کریں تاکہ آنکھوں کو اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کا موقع ملے۔ 8. ترجیحاً دور دیکھیں، ہری چیزوں کو یاآسمان کو وقفہ و قفہ سے۔ آیاتِ شفا (صحت بخش آیات) قرآن حکیم میں درج ذیل 6 عظیم الشان آیات جن کو عرف عام میں ’’ آیاتِ شفا ‘‘ کہتے ہیں۔ ان آیات کو اَ عُوْ ذُ بِا للّٰہِ ِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ، بسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور پوری سورہ ٔفاتحہ کے ساتھ پڑھ کرمریض اپنے اوپر دم کرے یا کوئی دوسرا پڑھ کر مریض پر دم کرے تو بہت جلد شفا ہوتی ہے۔ دن میں بار بار پڑھئے: 1. وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِين ۱۴ (ترجمہ) ’’اور وہ(اللہ)مومنوں کے سینوں کوشفا دیگا۔ ‘‘ (التوبہ 9: آیت 14) ﴿ نوٹ : قرآن پڑھنے کی برکت سے شک و شبہ جیسی بیماریوں سے شفا ملتی ہے 2. وَشِفَائٌ لِّمَا فِی ا لصُّدُ وْ رِ ۵۷ (ترجمہ)’’اور یہ( قرآن) د لوں کی بیماریوں کیلئے شفا ہے۔ ‘‘ (یونس 10 : آیت 57) 3. یَخْرُجُ مِــنْ بُطُوْنِھَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَ لْوَانُہ‘ فِیْہِ شِفَا ئٌ لِّلنَّاسِ؟ (ترجمہ)’’اس ( شہد کی مکھی)کے پیٹ سے پینے کی چیز( شہد) نکلتی ہے جسکے مختلف رنگ ہوتے ہیں۔ اس میں لوگوں کے امراض کی شفا ہے۔‘‘ (النحل 16 : آیت 69)