کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 179
سب کے ساتھ کھانا کھانے میں برکت ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ 1. ’’ اے لوگو، جمع ہو کر بِسْم اللّٰہِ پڑھکر کھانا کھایا کرو اس طرح اﷲ تعالیٰ برکت عطا فرما تاہے ‘‘(نسائی) 2. ’’2آدمیوں کا کھانا 3 آدمیوں کیلئے اور 3 کا کھانا 4 کیلئے کافی ہے ‘‘(بخاری)3. ’’کھانا ٹھنڈا کر کے کھاؤ کیونکہ گرم کھانے میں برکت نہیں ہوتی۔‘‘(دارمی رحمۃ اللہ علیہ ) (زیادہ گرم کھانا کھانے سے معدہ کمزور ہوجاتا ہے) 4.’’کھانے پینے کی چیز میں پھونک نہ ماریں۔‘‘(ترمذی، ابوداؤد ) سر کے درد کا علاج 1. آپ صلی اللہ علیہ وسلم درد کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے : بِسْم اللّٰہِ الْکَبِیْرِ اَعُوْ ذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْم مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْق نَّعَار وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ (ترجمہ)’’ اﷲ کے نام سے جو(بہت) بڑا ہے میں پناہ چاہتا ہوں اﷲ تعالیٰ کی جو عظیم ہے،ہر جوش مارنے والی رگ کے شر سے اور جہنم کی سخت گرمی کے شر سے۔‘‘ (ترمذی) 2. پیاز کاٹ کر سونگھنے سے سرکے درد کو آرام ملتا ہے۔ 3. دار چینی پیس کر سر اورپیشانی پر لیپ کریں یا دار چینی چائے میں ڈال کر پکا کر پئیں 4. سر میں روغن کدو کی مالش کریں۔5.صندل کی لکڑی کا ایک ٹکڑا تھوڑے سے پانی کے ساتھ گھس کر ماتھے پر لگائیں۔6. بادام کی گری پیس کرتِل کے تیل میں ملا کر پیشانی پر لگائیں۔ 7. قہوہ یا چائے میں لیموں نچوڑ کرپئیں۔ 8. گرمی کے سر درد میں مہندی کا پھول سونگھئے۔ 9. سر کے درد میں آرام کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ پر سکون ہو کر کچھ دیر سوجائیں یا کم از کم آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں۔