کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 175
٭ کریلا:۔ یہ گرم ہوتا ہے ۔ بلغمی مزاج والوں کے لئے بہت ہی مفید ہے بادی ا ور بلغم کو نکالتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔ پیشاب زیادہ آتا ہے۔ پیچش میں مفید ہے لقوہ اور پتھری کو ختم کرتا ہے۔ کمزور اعضا کو طاقت دیتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے ۔خون صاف کرتا ہے۔ شوگر کے مرض میں فائدہ مند ہے۔ ہفتہ میں کم از کم ایک بار ضرور کھائیں۔ ٭ کھیرا :۔ کھیرا جلد کی کثافت دور کرنے، اسے ہموار بنانے اور قدرتی نمی برقرار رکھنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ کھیرا کچل کر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر چہرہ پر لگائیں۔ چہرہ تر و تازہ ہوجاتا ہے۔ کھیرے کی پتلی پتلی قاشیں کاٹ کر آنکھوں کے حلقوں کو اس سے ڈھانپ لیں آنکھوں کے حلقوں کا یہ بہترین علاج ہے رات کو اس کی قاشیں حلقہ کی جگہ پر رکھ کرکپڑے سے باندھ کر سو جائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3ماہ میں آنکھو ں کے حلقہ بالکل ختم ہوجائینگے۔ (تقریبا 8 گھنٹے روزانہ سوئیں نہ کم نہ زیادہ) گرم موسم میں جِلد اور آنکھوں پر کھیرے کی قاشیں ملنے سے مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ قبض کوختم کرتا ہے، پیاس، یرقان، پیشاب کی جلن کو ختم کرتا ہے۔ اسے چھیل کر کالی مرچ لگا کر کھایا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے کھانے کے بعد پانی نہ پئیں ۔ ٭ کڑھی پَتّا :۔ نظام ہضم کی خرابیاں دور کرنے کیلئے تازہ کڑھی پَتّوں کے رس میں لیمو ں کا رس اور چینی ملاکر پئیں متلی،قے اور زیادہ چکنائی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بدہضمی کے امراض دور کرنے کیلئے موثردوا ہے یہ شربت ایک چمچہ پئیں۔ کڑھی پَتّوں کو باریک پیس کر لسّی کے ساتھ خالی پیٹ کھانا معد ہ کی خرابیاں دور کرتا ہے۔ ذ یابیطس کے مریض کو3 ماہ تک روزانہ صبح 10 عدد تازہ کڑھی پَتّا کھانا ذیابیطس سے تحفظ دیتا ہے موٹاپے کی و جہ سے ہونے والی ذیابیطس کا بھی یہ شافی علاج ہے۔ ٭ گاجر :۔1. اس میں حیاتین اتنے وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو صحت کے علاوہ جِلد کو خوش نما بنانے کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔جِلد کو ترو تازہ بنانے والی کریم