کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 174
ہوئی جلد میں، چھوٹی پھنسیوں، ناسور اور زخموں پر باندھنامفید ہے، سرخ باد (جلدپرلال دھبہ)پر اسکااستعمال تسکین دیتاہے ۔ جلد کی خارش اور سوزش میں بھی قلفے کے پتوں کا استعمال مفید ہے۔5.گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے قلفے کے ڈنٹھل کے رس سے گرمی دانے اورہاتھ پاؤں میں جلن کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔اس کے پتوں کا لیپ کرنے سے گرمی دانوں سے نجات ملتی ہے اور جسم میں ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے۔ پتوں کالیپ کنپٹیوں پر لگانے سے شدید قسم کا سر درد بھی ختم ہوجاتاہے۔ 6. قلفے کا ساگ کھانا نکسیر اور ناک کا خون بند کرتا ہے۔ 7. قلفے کے پتوں کارس متواتر پلانے سے پیشاب میں شکر آنی بند ہوجاتی ہے۔ بِاِ ذْ ن ا للّٰہِ تَعَالٰی .8 ایک چائے کا چمچہ قلفے کے بیج پانی کے ساتھ روزانہ 3 ماہ تک کھانے سے جسم کی اپنی انسولین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے اور ذیابیطس ختم ہوجاتی ہے۔ ٭ کدّو(لوکی،گھیا) :۔1. انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک درزی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کی دعوت کی۔ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا اس نے جَو کی روٹی اور سوکھے گوشت کے سالن میں لوکی پیش کی۔ میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھالی کے اطراف سے لوکی کے ٹکڑے تلاش کر کے کھا رہے تھے اس دن کے بعد سے مجھے بھی لوکی سے محبت ہو گئی(بخاری)2. نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوکی پسند کرتے تھے۔ (ابن ما جہ)3.رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ لوکی دماغ کی طاقت کو بڑھاتی اور ذہانت میں اضافہ کرتی ہے ‘‘ (دیلمی) 4. لوکی ایک ہلکی غذا ہے اور دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ بخار کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ پیاس کو کم کرتی ہے ۔ بخا ر توڑنے کے لئے لوکی کھائیں اور اس کو کاٹ کر جسم پر پھیریں ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بخار جلد اتر جائیگا۔ 5. پانی میں ابال کر ٹھنڈا کریں اور اس سوپ کو حسب ضرورت پئیں۔ اس سے ہائی بلڈپریشر بھی کم ہوتا ہے۔ آپ اسے روزانہ کھا سکتے ہیں۔