کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 171
پیاز جسم کے جراثیم مارتی اور خون کو صاف کرتی ہے۔ پیاز کو باریک پیس کر تلووں پر لیپ کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی تمام قسم کے سردرد ختم ہو جائینگے۔
٭ ٹماٹر:۔ ٹماٹر بھوک لگاتا اور کھانا ہضم کرتا ہے۔ خون کی کمی، چہرہ اور آنکھوں کی زردی (یرقان)، ٹماٹر کا رس پینے سے دور ہو جاتا ہے۔ بشرطیکہ کھانا کم کھایا جائے اور مرغن کھانے بالکل نہ کھائیں۔ صبح ناشتہ سے پہلے ایک بڑا سرخ ٹماٹر کھا لینے سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ پتھری والے مریضوں کو ٹماٹر زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
٭ ٹِنڈہ :۔ 1. ٹِنڈہ قبض کشاہے اور غذا کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، خشکی، پیشاب کی کمی، پیشاب کی جلن، گرمی کے بخار میں بے حد مفید ہے۔ ہفتہ میں 2 مرتبہ ضرور کھائیں۔ 2. نزلہ، زکام، کھانسی کے دوران استعمال نہ کریں۔
3. اس کے سالن میں کالی مرچ بھی استعمال کریں۔
٭ چنا ( غذا بھی اور دوا بھی) :۔ چنا بدن کو صرف غذائیت ہی نہیں پہنچاتا بلکہ بہت سے دوسرے طبّی(Medical) فوائد بھی رکھتا ہے۔50گرام چنوں کو رات کو 3کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح یہ پانی پئیں اس سے جسمانی قوت میں اضافہ اور پیشاب کی جلن دور ہوتی ہے۔ پیشاب کھل کر آتا ہے۔ چنے کے بیسن میں ہلدی اور سرسوں کا تیل اور پانی ملا کر چہرہ اور بدن پر لگانے سے رنگ نکھرتا ہے۔ (بشرطیکہ وزن کم رکھیں)۔ روزانہ 2 مٹھی بھنے ہوئے چنے کھائیں۔ پانی ایک گھنٹہ تک نہ پئیں۔ اس سے جسم کی چربی کم ہو کر وزن کم ہونا شروع ہو گا بشرطیکہ کھانا کم کھائیں۔ یہ بادشاہوں کی غذا ہے۔ جب شاہ جہاں کو اسکے بیٹے اورنگ زیب نے قید کیا تو کہلوایا :۔ ’’جیل میں صرف ایک اناج اور ایک کام پسند کرلیں‘‘۔ باپ نے جواب بھیجا ’’اناج میں چنا اور کام میں بچوں کو قرآن پڑھانا‘‘۔ بیٹے نے کہا بادشاہت کی خوبو ابھی نہیں گئی۔ اب وہ طلبا پر حکومت کرینگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن پڑھتا اور پڑھاتا ہے‘‘ (بخاری) آپ بھی روزانہ قرآن پڑھیئے اور پڑھائیے۔