کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 170
ہیں، خون کی خرابی کو دور کرتی ہیں چونکہ اس میں شکر نہیں ہوتی اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ بند گوبھی کو پانی میں ا بال کر ٹھنڈا کر لیں اور اس پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ پانی چہرہ کو خوبصورت بناتا ہے۔
٭ پیٹھا (سبزی )سے علاج :۔ کدو کی طرح پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ پیٹھا ایک مکمل غذا ہے چونکہ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اسلئے ذیابیطس اور موٹے لوگوں کیلئے(بطورسبزی) پکاکر کھانا بہت مفیدہے۔یہ جنسی قوت کو بڑھاتا ہے اور وقفہ وقفہ سے پڑنے والے ہسٹریا اور تشنج کے دوروں میں نافع ہے۔ پیٹھا کا پتلا رس معدہ کے السر کے علاج میں انتہائی موثر ہے۔ روزانہ تھوڑی مقدار کھائیں اس کی مٹھا ئی بھی ملتی ہے اگر شوگر کا مرض نہ ہو تو وہ بھی یہ مٹھائی کھا سکتے ہیں ۔
٭ پودینہ(Mint) :۔ زہریلی اشیاکے زہر کو دور کرنے کی خاص خاصیت رکھتا ہے۔ ہیضہ کے مریض کو 6 گرام پودینہ، 5 چھوٹی الائچی ایک گلاس پانی میں جوش دے کر تھوڑا تھوڑا پلانے سے متلی اور قے رک جاتی ہے۔ پیٹ کا درد بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اگر کسی زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا ہو تو وہاں پودینہ مل دینے سے جلن اور درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
٭ پیاز :۔ نہایت مفید ہے۔ تاثیر گرم ہے۔ دافع قبض اور ہاضم ہے۔ ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔ پیاز کے عرق کا شہد کے ساتھ استعمال مقوی باہ ہے، پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔ اس میں پروٹینز، حرارت پیدا کرنے والے اجزا اور معدنی اجزا کافی مقدار میں ہوتے ہیں چونکہ ہمارے جسم سے گندھک خارج ہوتی رہتی ہے اسلئے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے پیاز ضرور کھانی چاہئیے۔ جسم میں گندھک پیدا کرنے کے علاوہ خوراک کے ہضم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ ہیضہ کے دنوں میں اس کا کھانا فائدہ بخش ہے۔ استحاضہ کو پیاز کا رس پلانا(تھوری مقدار میں) بہت مفید ہے۔